بھارت نے بر وقت مفید اصلاح کی ہے،ارون جیٹلی کاامریکہ میں دعویٰ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 10:08 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

واشنگٹن،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہاکہ ہندوستان نے صحیح وقت پر تخلیقی مفید اصلاحات کئے ہیں اور ان اصلاحات سے آنے والیوقت میں ملک کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سمیت کچھ اہم مفید اقدامات ملک کی معیشت کے طویل مدتی فوائد ککے ضامن ہوں گے اور اس کے نتیجے میں بھارت کی ترقی کی شرح نمو بلند ہوگی ۔ جیٹلی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافیوں کے ایک گروپ سے کہا ایسے وقت میں جب دنیا کی ترقی کی شرح ڈھائی فیصد کے ارد گرد ہے، بھارت سب سے تیز رو عالمی معیشت میں اپنامقام بنا لیا ہے ، واضح ہوکہ انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت فاقہ کشی میں 2014سے 54ویں مقام سے آگے بڑھ کر 100مقام پرآپہنچا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ یہ اصلاحات آنے والے وقتوں کے لئے درست اقدامات ہیں ۔ بحران زدہ معیشت کو پٹری پر لانے میں کوئی وقت نہیں لگا جیٹلی نے نوٹ بندی کو درست ثابت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے اصلاحات کے لئے یہ صحیح وقت ہے۔ وزیر خزانہ نے نوٹ بندی کو ہندوستانی معیشت کو نقصان پہنچانے والا قدم بتانے والوں کی جی کھول کی تنقید کی ، موصوف نے کہا کہ اگر نوٹ بندی عمل میں نہیں لائی جاتی تو کالا دھن پر قدغن نہیں لگایا جا سکتا تھا ، واضح ہو کہ آر بی آئی نے گذشتہ ماہ ہی ۹۹فیصدی واپس آنے کی نیک خبر دی تھی اور ساتھ ہی ساتھ اپوزیشن رہنماؤں نے نوٹ بندی کو ملکی معیشت کو ڈبونے کا الزام بھی لگایا تھا ، معروف ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے نوٹ بندی کو غلط قرار دیتے ہوئے عجلت میں لیا گیا فیصلہ قرار دیا تھا ۔ حتی کہ یشونت سنہا جو بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں انہوں نے بھی نوٹ بندی کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے ملک کی معیشت کو ڈبونے کا تیکھا الزام بھی لگایا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...