ارون جیٹلی نے اندرا گاندھی کا موازنہ ہٹلر سے کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2018, 12:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما ارون جیٹلی نے آج کہا کہ محترمہ اندرا گاندھی کا ایمرجنسی میں رول جرمنی کے حکمراں ایڈولف ہٹلر کے طریقہ کار کی طرح ہوگیا تھا۔

مسٹر جیٹلی نے ایمرجنسی پر اپنے مضامین کی سریز کے دوسرے مضمون میں یہ بھی لکھا ہے کہ بعض معنوں میں محترمہ اندرا گاندھی نے کچھ ایسے کام کئے جو ہٹلر نے بھی نہیں کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر اور محترمہ گاندھی دونوں نے آئین کو کبھی نہیں مانا۔ انہوں نے جمہوری آئین کی مدد سے جمہوریت کو ڈکٹیٹر شپ میں تبدیل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہٹلر نے پارلیمنٹ کے بیشتر اپوزیشن لیڈران کو گرفتار کیا اور پارلیمنٹ میں اقلیتی حکومت کودو تہائی اکثریت والی حکومت میں تبدیل کردیا۔ اسی طرح محترمہ اندرا گاندھی نے بیشتر اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کرکے ان کی غیر موجودگی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرلی اور آئینی ترمیم کے ذریعہ کئی قابل اعتراض التزامات کو منظور کرایا۔ یہی نہیں انہوں نے پارلیمنٹ کی کارروائی کے میڈیا میں اشاعت کو پابند کیا جو ہٹلر بھی نہیں کرسکا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...