وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا راہل گاندھی پر حملہ، کہا فیل بچہ ہمیشہ ٹاپر سے حسد کرتا ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th February 2019, 12:34 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے ان کا موازنہ فیل بچے سے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فیل بچہ ہمیشہ ٹاپر سے حسدکرتا ہے۔بتا دیں کہ ارون جیٹلی امریکہ سے علاج کرانے کے بعد ہفتہ کو وطن واپس آئے ہیں۔ وطن واپسی کے بعد ہی انہوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ بھی لکھا۔انہوں نے اس پوسٹ میں کانگریس پارٹی پر بھی جم کر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی پارٹیوں سے ملک کو بچانا ہے جو اداروں کو برباد کرنے میں یقین رکھتی ہے۔کانگریس پر حفاظت فورسز، عدلیہ اور ریزرو بینک کے خلاف فرضی مہم چلانے کا الزام لگاتے ہوئے ارون جیٹلی نے اتوار کو کہا کہ ملک اور اس کے اداروں کو ’ادارے برباد کرنے والوں‘سے بچانے کا وقت آ گیا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس قیادت حکومتیں ریزرو بینک، عدلیہ اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) جیسے اداروں میں مداخلت کرتی رہی تھیں۔وقت آ گیا ہے کہ بھارت اور اس اداروں کو ادارے توڑنے والوں سے بچایا جائے۔

ارون جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں کئی جعلی مہم چلی جن کوزیادہ توجہ نہیں ملی کیونکہ جھوٹ زیادہ وقت تک قائم نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل ایک کے بعد ایک جھوٹی مہم چلی۔ارون جیٹلی نے کہا کہ مغربی بنگال میں جمہوریت سنگین خطرے میں ہے۔بی جے پی کے لیڈر وہاں نہیں جا سکتے، ریلیوں کو روکا جا رہا ہے اور رتھ یاترا کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کو خاندانی نظام میں تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔جیٹلی نے کہا کہ حال ہی میں چھتیس گڑھ انتخابات میں کانگریس نے ماؤنوازوں کا ساتھ دیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریاستیں کشمیری شہریوں کو تحفظ فراہم کرائیں،مرکز نے مشاورت جاری کی

پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں جموں کشمیر سے متعلق لوگوں پر حملے کی خبروں کے درمیان مرکزنے جمعہ کی رات تمام ریاستوں کو جموں کشمیر سے متعلق لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

پی چدمبرم کا طنز، مودی کے رہتے بی جے پی کو کسی کی صلاح کی کیا ضرورت

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ڈی ایس ہڈا کو کانگریس کی جانب سے قومی سلامتی پرمشاورت تیار کرنے کی ذمہ داری دئے جانے کو لے کر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے حملے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ہفتہ کو طنز کیا

رابرٹ واڈرا نے عدالت میں عرضی داخل کر معاملے سے منسلک دستاویزات کی کاپیاں مانگی

منی لانڈرنگ کے معاملات میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانچ کا سامنا کر رہے رابرٹ واڈرا نے ہفتہ کو دہلی کی ایک عدالت میں عرضی داخل کر جانچ ایجنسی سے کیس سے منسلک دستاویزات کی کاپیاں مانگی۔

ہماری حکومت بنی تو نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو ملے گا شہید کا درجہ: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے سنیچر کو کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ان کی پارٹی کی حکومت بننے پرملک کے لیے جان نچھاور کرنے والے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو بھی ’شہید‘ کا درجہ دینے کا بندوبست کیا جائے گا۔