کراولی اتسوا سوینئیر کے لئے مضامین لکھنے کی دعوت
کاروار29؍نومبر (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرامیں منائے جارہے کراولی اتسوا کے موقع پر جاری کیے جانے والے سوینئیر میں شائع کرنے کے لئے مضامین طلب کیے گئے ہیں۔
مضامین کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ضلع شمالی کینرا کے جغرافیائی حالات ، یہاں کی مختلف النوع ثقافت، سیاحتی مقامات،غذائیں، نمایاں شخصیات اورعوامی زندگی کی خصوصیات وغیرہ موضوعات پر لکھے گئے ہوں۔مضامین 300تا 400سے زیادہ الفاظ پر مشتمل نہ ہو۔اور بہترین کوالٹی کے کم از کم دو فوٹو گرافس بھی منسلک ہوں۔[email protected]پر اپنے مضامین ای میل کرنے کی آخری تاریخ 2دسمبر ہے۔