دہلی اور پوری سے گرفتار نوجوانوں کی آج دہلی کے پٹیالہ کورٹ میں پیشی، پانچ ملزمین کو پھرریمانڈ پر بھیجا گیا؛ ایڈوکیٹ نوراللہ نے کی ملزمین کی پیروی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th January 2019, 9:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی7جنوری(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز )  این آئی اے کی حالیہ چھاپہ ماری میں دہلی اور یوپی سے گرفتار مسلم نوجوانوں کو آج دہلی کے پٹیالہ کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ جہاں جمعیۃ  علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ملزمین کی طرف سے وکلاء موجودتھے۔ جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ایڈو کیٹ محمد نوراللہ نے بتایا کہ این آئی اے نے ایک بار پھر عدالت سے ان سبھی ملزموں کے لیے مزید ریمانڈ کا مطالبہ کیا  جس پر  ایڈیشنل سیشن جج راکیش سیال نے طرفین کے دلیلوں کی سماعت کے بعد مفتی سہیل اور ثاقب کے لیے مزید پانچ دن کے ریمانڈکی اجازت دی جبکہ  ملزم محمد زبیر ، انس اور زید کے لیے تین دنوں  کا ریمانڈعطا کیا ۔

عدالت نے ان کے علاوہ باقی پانچ ملزمین محمد ارشاد ، سعید،رئیس، ظفر اور اعظم کو جوڈیشل کسٹڈی میں تہاڑ بھیجنے کی ہدایت دی ۔

جمعیۃ  علماء ہند کے وکیل نے جرح کے دوران یہ سوال اٹھا یا کہ مزید ریمانڈدینے سے قبل گزشتہ دس یوم کے ریمانڈ کی تفصیل پیش کی جائے  جس پر این آئی اے نے تحریری طور پر  تفصیلات پیش کی ۔ ایڈوکیٹ محمد نوراللہ نے بتایا کہ عدالت نے ملزمین کو ان کے رشتہ داروں سے ملنے کی آج اجازت دی حالاں کہ این آئی اے کے وکلاء اجازت نہ دیے جانے پر مصر تھے ۔عدالت میں موجودرئیس ، سعید، ارشاد اورمفتی سہیل کے رشتہ داروں نے جمعیۃ  علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کا شکریہ اداکیا جنھوں نے ان کی  درخواست کو قبول کرتے ہوئے قانونی امداد فراہم کی ہے ۔

واضح رہے کہ  جمعیۃ العلماء نے  اپنے بیان میں کہا تھا کہ  ان ملزمین کو قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا محمود مدنی نے  بتایا کہجمیعۃ   العلما ء  ہمیشہ سے یہ کہتی رہی ہے کہ دہشت گردی کے نام پر بے قصور افراد کو نشانہ نہ بنایا جائے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...