کتے کو پی ٹی آئی کے پرچم میں لپیٹ کر گولی مارنے والے ملزمان گرفتار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 30th July 2018, 2:36 AM | عالمی خبریں |

بنوں/اسلام آباد :29/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جانی خیل میں معصوم و بے زبان جانور کو تحریک انصاف کا جھنڈا پہنا کر فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند افراد نے بے زبان کتیکے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے اسے تحریک انصاف کا جھنڈا پہناکر فائرنگ کرکے جان سے ماردیاتھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔واقعے کی وڈیو منظرعام پر آئی تو ڈپٹی کمشنر اور پولیس حکام حرکت میں آگئے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ انسان اور بے زبان مخلوق پر ظلم ہمارے لیے ایک ہے، ان ملزمان کو بے زبان جانور کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے پر سزا دی جائے گی۔یہ واقعہ قومی وطن پارٹی کے امیدوار کے حلقے میں پیش ا?یا تھا۔ قومی وطن پارٹی کے امیدوار کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ ہے جس کے بعد امیدوار عدنان وزیر نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف نے کتے کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جب کہ خیبرپختونخوا پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے زبان جانور پر تشدد کرکے مارنا اور اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بنانا انتہائی ناقابل برداشت جرم ہے۔ بنوں پولیس نے 12 گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نیاس واقعے پر سوشل میڈیا پر ا?واز اٹھائی جس کے باعث ملزمان کی گرفتاری عمل میں ا?سکی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں گدھے پر سابق وزیر اعظم کا نام لکھ کر تشدد کیاگیا تھا اس تشدد کی ویڈیو منظر عام پر ا?نے کے بعد سماجی کارکنان نے ا?گے ا?کر گدھے کی دیکھ بھال کا ذمہ اٹھایا تھا تاہم گدھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مرگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...