خام دھات کی غیر قانونی کانکنی ' کمارا سوامی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th May 2017, 12:34 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 بنگلور:17/مئی (یواین آئی) کرناٹک کے سابق وزیراعلی و جنتادل سیکولر کے ریاستی صدر ایچ ڈی کماراسوامی کو جنتاکل کانکنی معاملہ میں مقامی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی ہے۔سٹی سیول کورٹ کے جج نے کمارا سوامی کو راحت دی جنہو ں نے ایس آئی ٹی کی جانب سے نوٹس کی ا جرائی اور جنتاکل کانکنی کمپنی کی جانب سے خام دھات کی غیر قانونی منتقلی کے سلسلہ میں امکانی گرفتاری پر گذشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری کی عرضی داخل کی تھی۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کرناٹک لوک آیوکت کے تحت خصوصی جانچ ٹیم اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔قبل ازیں اس عرضی کی سماعت کے دوران ایس آئی ٹی کے وکیل نے ضمانت کی منظوری کے خلاف بحث کی کیو ں کہ اس معاملہ کی جانچ ہنوز شروع نہیں ہوئی ہے۔ایسے میں ضمانت کی منظوری پر کمارا سوامی کی جانب سے جانچ میں تعاون نہ کرنے کاامکان ہے اور وہ گواہوں پر اثر انداز بھی ہوسکتے ہیں۔ کماراسوامی کے وکیل ایچ پاشاہ نے تاہم بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ان کی ضمانت منظور کی جائے کیو ں کہ ان کے موکل سابق وزیراعلی اور ایک ذمہ دار شہری ہیں۔وہ جانچ میں رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے۔یہ معاملہ جنتاکل کانکنی کمپنی کو مرکزی وزارت ماحولیات کے کلیرنس لیٹر میں جعلسازی کے ذریعہ کچدھات کو اٹھانے کی اجازت دیئے جانے سے متعلق ہے۔ایس آئی ٹی کی ٹیم نے 10لاکھ روپے کی رشوت حاصل کرنے کے بعد خام دھات کو اٹھانے کی مبینہ طور پر اجازت پر 15مئی کو سینئر آئی اے ایس بنگیریا کو گرفتار کیا تھا۔ پوچھ تاچھ کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اس کی اجازت کے لئے اس وقت کمارا سوامی نے دباو ڈالا تھا۔اسی دوران جج وناملا نے کمارا سوامی کو ہدایت دی کہ 5لاکھ روپے کے بانڈ اور دو ضمانتیں فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کے سلسلہ میں جب بھی ایس آئی ٹی طلب کرے وہ اس کے سامنے حاضر ہوں اور نہ ہی ملک چھوڑیں اور نہ ہی گواہوں پر اثرانداز ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔