غیرقانونی طورپر ریت نکالنے کے مقامات پر پولیس اورانتظامیہ کا چھاپہ۔ کئی مزدور گرفتار۔کشتیاں اور ٹِپّر ضبط۔ مالکان فرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th February 2018, 10:34 AM | ساحلی خبریں |

کنداپور7؍فروری ( ایس او نیوز) برہماور کے اسسٹنٹ کمشنر بھوبالن ، محکمہ معدنیات کے افسران اور پولیس نے ہانڈاڈی نامی مقام پر غیر قانونی طور پر ندی سے ریت نکالنے کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا اور کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جن مقامات پر ریت نکالی جارہی تھی وہاں بہت سے افراد کو ا س کے لئے لائسنس جاری کیے گئے تھے،لیکن کچھ ٹیکنیکل معاملات کی وجہ سے یہ لائسنس رد کردئے گئے تھے۔ اس کے باوجود غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کی سرگرمیاں جاری رہنے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے ساتھ یہاں دھاوا جس کے دوران مالکان تو فرار ہوگئے مگر 61مزدور گرفتار کرلیے گئے جن میں اتر پردیش کے کچھ مزدور بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریت نکالنے کے لئے استعمال ہونے والی 25کشتیاں اور 9موٹر گاڑیاں(ٹِپّرس) بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ ریت کے اس بزنس سے جڑے جو 10مالکان فرار ہوگئے ہیں ان کی شناخت گرام پنچایت رکن تھیمپّا شیٹی،کروناکر شیٹی، بسوا،سداشیوا، سرووتّم،دنیش سالیان ، روی راج،پرسنّااور فلپ ڈایاس کے طور پر کی گئی ہے۔اس کارروائی کے دوران بہت زیادہ ریت بھرے ہونے کی وجہ سے کچھ کشتیاں ندی میں غرقاب ہونے کی بھی خبرہے۔

اس چھاپہ مار کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر بھوبالن کے علاوہ برہماور کے سرکل انسپکٹرسری کانت،پی ایس آئی مدھو اور محکمہ معدنیات کے افسرمہادیوپّا اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔