یوپی میں پھر ٹرین پٹریوں سے اتر گئی، 100مسافر زخمی، پانچ دن میں دوسرا حادثہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 12:47 PM | ملکی خبریں |

اوریا،23/اگست(ایس او نیوز/ایجنسی) اترپردیش کے ضلع اوریا میں  صبح کی اولین ساعتوں کفایت ایکسپریس ٹرین قریب ہی ریلوے کاموں کیلئے تعمیراتی سامان لانے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی اور اس کی 10 بوگیاں پٹریوں سے اتر گئیں، جس کے نتیجہ میں کم سے کم 100 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم ریلویز نے کہا کہ اس واقعہ میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ڈمپر محکمہ ریلوے کا نہیں تھا۔ اوریا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے تیاگی نے کہا کہ 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن کے منجملہ ایک بوگی الٹ گئی ۔ ایس پی نے کہا کہ چند زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد دواخانوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔ نارتھ سنٹرل ریلوے (این سی آر) کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ ٹرین اعظم گڑھ سے دہلی روانہ ہورہی تھی کہ رات 2:50 بجے پاٹا اور رچلڈا ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ معتمد داخلہ بھگوان سواروپ نے کہا کہ مال برداری کی راہداری کی تعمیر کیلئے سامان لانے والے ڈمپر کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ ڈمپر الٹ کر پٹریوں پر گر پڑا تھا‘‘۔ سواروپ نے مزید کہا کہ ’’اس کراسنگ پر کویء شخص متعین نہیں کیا جاتا اور پٹریوں سے متوازی سڑک سے گذرنے والا ڈمپر الٹ کر پٹریوں پر گر پڑا تھا‘‘۔ الہ آباد کے ڈیویژنل ریلوے منیجر (ڈی ایم آر) ایس کے پنکج نے کہا کہ بادی النظر میں یہ خانگی ڈمپر کے ڈرائیور کی غلطی ہے اور ڈرائیور فرار ہوچکا ہے۔صرف پانچ دن کے دوران دو بڑے ریل حادثوں کے سبب وزیر ریلوے پربھو سے استعفیٰ کے مطالبہ میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ اس دوران سریش پربھو نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران حالیہ حادثات پر اپنی مکمل اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہاکہ قیمتی جانوں کے اتلاف اور مسافرین کے زخمی ہونے پر انہیں سخت تکلیف پہنچی ہے۔ صدرنشین ریلوے بورڈ متل نے دریں اثناء اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ سریش پربھو کے استعفیٰ کے بارے میں مرکزی وزیرفینانس و دفاع ارون جیٹلی کے بموجب فیصلہ وزیراعظم کے سپرد کردیا گیا ہے۔ کفایت ایکسپریس اترپردیش کے اعظم گڑھ اور دہلی کے درمیان سفر کرتی ہے اور اس حادثہ کے سبب دہلی ۔ ہاوڑہ لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ اترپردیش میں پانچ دن کے دوران یہ دوسرا ٹرین حادثہ تھا۔ ضلع مظفرنگر میں ہفتہ کو ایک ٹرین پٹریوں سے اتر گئی تھی جس کے نتیجہ میں 22 افراد ہلاک اور دیگر 156 زخمی ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...