فوجی سربراہ ماہر تعلیم نہیں جو تعلیمی نظام پر لیکچر دیں،بی جے پی کی اتحادی پی ڈی پی کے وزیر الطاف بخاری کابیان 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2018, 12:16 PM | ملکی خبریں |

جموں، 13جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کی طرف سے جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں کی تعلیم کے نظام پر سوال اٹھانے کے بعد ریاستی حکومت کے وزیر تعلیم الطاف بخاری نے حکومت کی جانب سے جواب دیاہے ۔ وزیر تعلیم نے فوج کے سربراہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے سربراہ ایک معزز افسر ضرور ہیں لیکن وہ کوئی ماہر تعلیم نہیں ہیں جو ہمارے تعلیمی نظام پر پاٹھ پڑھائیں ۔ بخاری نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کا عنوان ہے او رہمیں اس امر کا بخوبی ادراک ہے کہ تعلیمی نظام کو کس طرح چلانا ہے اور اس میں کس طرح بہتری اور عمدگی لانی ہے ۔اپنے بیان کے دوران الطاف بخاری نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں دو جھنڈے ہیں اور ہمارے پاس جموں و کشمیر اور بھارت دونوں کا آئین ہے۔ بخاری نے کہا کہ ہر اسکول کے پاس ریاست کا اپنا نقشہ ہے کیونکہ اس کے بارے میں وہاں کے طالب علموں کو پڑھانا ضروری ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے اس میں بہتری کی ضرورت بتائی تھی ۔ اس بیان میں جنرل بپن راوت نے کہا کہ جموں کشمیر کے اسکولوں، مدرسہ اور مسجد میں بھارت کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کا نقشہ علیحدہ پڑھایا جا رہا ہے جو طالب علموں کو بنیاد پرستی اور علیحدگی پسندی کا فروغ دیتا ہے ۔ راوت نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تعلیمی نظام کا جائزہ لیے جانے کی ضرورت ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...