دہلی:فوجی افسر کی اہلیہ کے قتل کے الزام میں میرٹھ سے فوج کا ایک میجر گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 8:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )ملک کی راجدھانی دہلی میں انتہائی محفوظ سمجھا جانے والا علاقہ کینٹ میں ایک فوجی افسر کی اہلیہ شیلجا دیویدی کے قتل کے معاملہ میں پولیس نے ہندوستانی فوج کے ایک میجر کو میرٹھ سے گرفتار کیا ہے۔ نکھل ہانڈا نام کے اس فوجی افسر کو پولیس دہلی لارہی ہے۔ ہانڈا اس سے پہلے دیماپور میں تعینات تھے اور بتایا جارہا ہے کہ مقتول کے موبائل سے آخری فون ہانڈا کو ہی کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کینٹ علاقہ میں ہفتہ کو ایک خاتون کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ خاتون ہفتہ کی صبح 10 بجے فیزیو تھیراپی سیشن کیلئے آرمی اسپتال گئی تھی ۔ تاہم کچھ وقت بعد جب ڈرائیور خاتون کو واپس لے جانے کیلئے اسپتال آیا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ وہاں فیزیو تھیراپی کیلئے آئی ہی نہیں تھی۔ شام چار بجے تک جب خاتون گھر نہیں لوٹی تو اس کے شوہر نے پولیس میں اپنی اہلیہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔

پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو انہیں خبر ملی تھی کہ ایک خاتون کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ہے۔ وہاں پہنچ کر جب انہوں نے لاش کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ اس کے کپڑے بری طرح سے پھٹے ہوئے تھے ۔ پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ قتل کے بعد لاش کو گاڑی سے بھی روندا گیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...