فوجی سربراہ نے پیش کیا شہید جوانوں کو خراج عقیدت

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2017, 9:58 PM | ملکی خبریں |

جموں،24فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیر پہنچے ہندوستانی فوج کے چیف جنرل وپن راوت نے شوپیاں میں اتوار صبح دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کو جمعہ صبح خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر فوج کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔شہید جوانوں کی لاش کو ان کے آبائی گاؤں آخری رسومات کے لئے بھیجا جائے گا۔فوج کے ہیڈ کوارٹر بادامی باغ میں فوج کے سربراہ نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے بعد فوج کے اعلی حکام سے ملاقات کرکے سیکورٹی حالات کا جائزہ لیا۔قابل ذکر ہے اتوار کی صبح شوپیاں کے چتراگام میں دہشت گردوں نے فوج کی 44آر آر کی گشتی پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا جس میں فوج کے تین جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک میجر اور کرنل سمیت چار جوان زخمی ہو گئے جن علاج فوج کے ہسپتال میں جاری ہے۔اس دوران ایک مقامی خاتون تازہ بیگم بھی زخمی ہو گئی تھی جس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...