فلسطینیوں کا شدید احتجاج: ارجنٹینا نے اسرائیل سے میچ منسوخ کردیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2018, 12:56 PM | عالمی خبریں | اسپورٹس |

لندن 6جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فلسطین کے شدید احتجاج کے بعد ارجنٹینا کی نیشنل فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل اسرائیل سے کھیلا جانے والے دوستانہ میچ منسوخ کردیا۔ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسرائیل اور ارجنٹینا کے درمیان 9 جون کو مقبوضہ بیت المقدس کے ٹیڈی اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ ہونا تھا، جو ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹینا کا آخری وارم اپ میچ تھا۔فلسطین کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آنے کے بعد ارجنٹینا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے 9 جون کو ہونے والا میچ منسوخ کردیا۔ ارجینا کی اسپورٹس ویب سائٹ 'مینیٹونو' کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی ہدایت پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والا میچ منسوخ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ارجنٹینا میں فلسطینی سفیر حسنی عبدالوحید نے دوستانہ میچ کی شدید مخالفت کی تھی، جن کا کہنا تھا کہ ارجنٹینا اور اسرائیل کے درمیان اگر میچ ہوا تو اسے اسرائیل کے 70 سالہ قیام پر جشن کے مترادف سمجھا جائے گا۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 1948 میں فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کرلیا تھا جس کے 70 سال مکمل ہوگئے۔ ارجنٹینا میں تعینات فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں میچ کا انعقاد ہمارے لیے ناقابل قبول ہے کیوں کہ یہ مقبوضہ علاقہ ہے اور وہاں ایسی ٹیم کو کھیلتا دیکھنا قابل تکلیف ہوگا جس کے حامیوں کی فلسطین اور عرب دنیا میں بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر جبریل رجب نے کہا تھا کہ لیونل میسی امن اور پیار کی علامت ہیں، اس لیے ہم نہیں چاہیں گے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کھیلے جانے والے میچ کا حصہ بنیں۔ انہوں نے عرب اور تمام مسلم ممالک میں میسی کے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ اگر اسرائیل اور ارجنٹینا کے درمیان میچ ہوا تو میسی اور ارجنٹینا کی شرٹس اور تصاویر کو نذرآتش کردیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران ذمہ دار ہوں گے :شہباز

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اوراہل خانہ کو انکی صحت سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا جا رہا، نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے،نیازی صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ ہم نئے صوبہ بنائیں گے، ...

وینزویلا:حکومت کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر

وینزویلا کے دارالحکومت کارکاس میں حکومت کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر نکل آئے۔ایک طرف صدر مادورو کی اپیل پر ہاتھوں میں وینزویلا کے پرچم لئے مظاہرین سڑکوں پر تھے تو دوسری طرف حزب اختلاف کے لیڈر ہوان گوآئیڈو کے حامی۔مادورو کے حامی شاویز کے انقلابِ بولیوار کی 20 ویں سالانہ یاد کے ...

2014 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام ای وی ایم ہیک کئے گئے تھے: امریکن سائبر ایکسپرٹ کا دعویٰ؛ کیا ای وی ایم نے بی جے پی کو اقتدار دلایا ؟

 امریکہ میں مقیم ایک سائبر ماہر سید شجاع نے دعویٰ کیا ہے کہ   ہندستان میں    سال 2014میں ہوئےعام انتخابات میں استعمال کی گئی  الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو  ہیک کیا گیا تھا۔ 543 سیٹوں والے اس الیکشن میں بی جے پی کو282 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی اور سن 1984 کے بعد پہلی ...

بنگلہ دیش انتخابات میں شیخ حسینہ کامیاب، اپوزیشن نے نتائج ماننے سے کیا انکار

خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے اتوار 30 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں اپوزیشن کے مقابلے میں بڑی برتری حاصل کر لی ہے اور حتمی نتائج میں عوامی لیگ کو کل 350 نشستوں میں سے 281 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ایرانی حکومت ٹوئٹراستعمال کر رہی ہے مگر عوام کے لیے ممنوع ہے : امریکی سفیر

جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خود ٹویٹر کا استعمال کر رہی ہے مگر عوام کے لیے اس کا استعمال روکا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے منسوب ٹویٹر اکاؤنٹ کھولے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔اگرچہ ایرانی میڈیا نے مذکورہ ...

گروسدھیندرا کالج بھٹکل اور جے جی کالج ہبلی نے جیتا کرناٹکا یونیورسٹی شٹل بیڈمنٹن زونل چمپئین کا خطاب؛ بھٹکل انجمن کو سوم مقام

یہاں انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے زیراہتمام روٹری کلب میں منعقدہ دو روزہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ سے ملحق کالجوں کے درمیان مردوں اور عورتوں کے زونل لیول شٹل بیڈمینٹن ٹورنامنٹ میں  شری گرو سدھیندرا کالج بھٹکل اور جے جی کالج  ہبلی نے زبردست پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بالترتیب ...

ہبلی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل ٹیم کی زبردست کامیابی؛ ٹیم کی بھٹکل آمد پر شاندار استقبال

کرناٹکااسٹیٹ  کرکٹ اسوسی ایشن (KSCA) کے زیر اہتمام ہبلی میں منعقدہ چوتھے  زونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل سی سی نے  زبردست  جیت حاصل کی ہے، اس جیت  کے ساتھ ہی بھٹکل کے کرکٹ  کھلاڑی کامیابی کے پہلے زینہ  کو پارکرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ جیت  حاصل کرنے کے بعد جب ٹیم بھٹکل ...

پانچویں ونڈے میں شاندار جیت کے ساتھ ہندوستان کا سیریز پر 1-4 سے قبضہ

مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹی رائیڈو کی 90 رن کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (45 رن اور دو وکٹ) کی بہترین آل راونڈر کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں آج 35 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 رنوں سے شکست دی

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں  کپتان ڈیوڈ ملر کی طوفانی اننگز اور اس کے بعد آخری اوورس میں گیند بازوں کی اچھی گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو7 رنوں سے شکست دی ۔ ساتھ ہی ساتھ جنوبی افریقہ نے ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ نوائط پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈی وی ایس یونائٹیڈ کی شاندار جیت؛ الکریمی چیلنجرس کو فائنل میں شکست

دبئی کے قریب عجمان کے  ایڈن گارڈن میدان میں منعقدہ ایز ٹیکس نوائط پرئمیر لیگ (این پی ایل)  کرکٹ کا پہلا ٹورنامنٹ  ڈی وی ایس یونائیٹید نے جیت لیا، جس کے ساتھ ہی  پانچ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔