ایران کے ساتھ مصالحت کے لیے ثالثی کی درخواست نہیں کی: سعودی عرب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2017, 3:52 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،16اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب نے ایران کے ساتھ کسی بھی مصالحتی ثالث کا کوئی مطالبہ نہیں کیا اور اس حوالے سے زیر گردش خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ وضاحت ایک سعودی ذمے دار ذریعے کی جانب سے سامنے آئی ہے۔

ذریعے نے باور کرایا کہ مملکت اپنے موقف پر ثابت قدمی سے ڈٹی ہوئی ہے کہ وہ ایرانی نظام کے ساتھ کسی بھی صورت میں قریب آنے کو مسترد کرتی ہے ، وہ نظام جو خطے اور دنیا بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی پھیلا رہا ہے اور دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے۔ مملکت کے نزدیک حالیہ ایرانی نظام کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں کیوں کہ تجربے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہ نظام سفارتی قواعد اور آداب اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام نہیں کرتا اور یہ نظام حقائق کو مسخ کر کے پیش کرتا ہے۔ مملکت ایرانی نظام کے خطرے اور بین الاقوامی امن و استحکام کے حوالے سے اس کے دشمنانہ اقدامات کو باور کراتی ہے۔ سعودی عرب پوری دنیا کے ممالک پر زور دیتا ہے کہ ایرانی نظام کو اس کے معاندانہ رجحان سے روکنے اور اس کو بین الاقوامی قوانین ، اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور سفارتی آداب کا پابند بنانے کے لیے کام کریں۔

کچھ روز قبل عراقی وزیر داخلہ قاسم الاعرحی سے منسوب ایک بیان میں دعوی کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے اْن کے مملکت کے دورے کے دوران درخواست کی کہ وہ ایران کے ساتھ مصالحت کے سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔تاہم الاعرجی نے اب اس کی تردید کر ڈالی۔ پیر کے روز "السومریہ نیوز" پر جاری ایک مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مصالحت کے حوالے سے العبادی سے ثالثی کے کردار کی کوئی درخواست نہیں کی۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...