’خلیج عرب‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر ایران ٹرمپ پر برہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 7:40 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے نئی حکمت عملی کے اعلان کے موقع پر ’خلیج عرب‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی۔ اس اصطلاح پر ایران نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ’خلیج فارس‘ کے بجائے کہا کہ ایران خلیج عرب اور بحر الاحمر میں عالمی جہاز رانی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔ نیز ایرانی میزائل خطے میں امریکی دوست ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔امریکی صدرکی جانب سے خلیج عرب کی اصطلاح استعمال کرنے پر ایران میں سخت برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی ہم منصب ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جغرافیے کا مطالعہ کریں۔ وہ کیسے عالمی لیڈر ہیں جنہیں خلیج فارس اور خلیج عرب کی حقیقت کا علم نہیں۔ وہ خلیج فارس کو خلیج عرب قرار دیتے ہیں۔خیال رہے کہ ایران کے نزدیک خلیج فارس کی اصطلاح کا استعمال انتہائی حساس معاملہ ہے۔ ایران خلیج فارس کی اصطلاح استعمال کرنے پر مصر ہے جب کی اقوام متحدہ کے اندرونی مراسلوں میں بھی خلیج عرب ہی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔قبل ازیں جون 2017ء کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن بھی خلیج فارس کے بجائے خلیج عرب ہی کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...