قطر کا بائیکاٹ کیا گیا ہے، ناکا بندی نہیں: عرب ممالک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2017, 6:04 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،15؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب ، مصر ،متحدہ عرب امارات اور بحرین نے واضح کیا ہے کہ قطر کے خلاف کیے گئے اقدامات بائیکاٹ ہیں اور وہ کسی بھی طرح ناکا بندی کے زمرے میں نہیں آتے ہیں۔دہشت گردی مخالف ان چاروں ممالک نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ قطر کے اجتماعی بائیکاٹ کا فیصلہ اس خلیجی ریاست کی غیر ذمے دارانہ پالیسیوں ، دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کی سرگرمیوں سے پہنچنے والے نقصانات کے بعد کیا گیا تھا۔

جنیوا میں اقوام متحدہ میں تعینات متحدہ عرب امارات کے مستقل مندوب عبید سالم الزعبی نے چاروں عرب ممالک کے موقف کی وضاحت کی ہے اور انھوں نے انسانی حقوق کونسل کے چھتیسویں اجلاس میں’’ یک طرفہ معاندانہ تعزیری اقدامات اور انسانی حقوق‘‘ کے موضوع پر مباحثے کے دوران میں قطری مندوب کی تقریر کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے۔

الزعبی نے کہا کہ چاروں ممالک اس پینل کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تعزیری اقدامات کے نفاذ کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قطری وفد کے بیان اور مشاورتی کمیٹی کے رکن ڑاں زیگلر نے جس کی نشان دہی کی ہے ،اس کے ردعمل میں دہشت گردی مخالف عرب ریاستیں اس موقف کا اعادہ کرتی ہیں کہ ’’ قطر کے خلاف کیے گئے اقدامات قانونی ہیں۔قطر کی جانب سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے لیے حمایت ، انھیں مالی رقوم مہیا کرنے اور پناہ دینے کے غیر ذمے دارانہ اقدامات کے بعد خلیجی عرب ممالک قطر کے بائیکاٹ کے فیصلے پر مجبور ہوگئے تھے‘‘۔

الزعبی نے کہا کہ اگر قطری نمائندے کے بیان کے مطابق قطری عوام کو بائیکاٹ سے نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ متاثر ہورہے ہیں تو پھر قطری مندوب دوحہ سے اپنے سینیر حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کی کیا وضاحت کریں گے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد سے ہرگز بھی متاثر نہیں ہوئے ہیں اور ریاست معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔اماراتی مندوب کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تضادات قطر کی دوغلی تقریر کی نشان دہی کرتے ہیں۔ایک قطری عوام کے لیے ہوتی ہے اور ایک بین الاقوامی سطح کے لیے ہوتی ہے تاکہ بحران کے حقیقی سبب پر چڑھی نقاب برقرار رہے اور وہ قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گرد تنظیموں کو مالی رقوم مہیا کرنا ہے۔انھوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ قطری وفد نے اس معاملہ کو ایک ہی دن میں دو مرتبہ انسانی حقوق کونسل کے مباحثے کے دوران میں اٹھایا ہے۔اس سے اس امر کا بھی پتا چلتا ہے کہ قطر اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے اور وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حمایت جاری رکھنا چاہتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...