اسرائیلی جرائم کے انسداد کے لیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th April 2018, 1:01 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ3اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم ریاست کے جرائم کی روک تھام کے لیے عرب لیگ کا آج ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی حالیہ وحشیانہ کارروائیوں پرغور بھی غور کیا جائے گا۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے فلسطین سعید ابو علی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب لیگ کے مستقبل مندوبین کا اجلاس آج قاہرہ میں ہوگا۔ اس غیرمعمولی اجلاس کی صدارت سعودی عرب کرے گا۔ابو علی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم، بالخصوص غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کے بعد کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعہ کو نہتے فلسطینی مظاہرین پر اس وقت فائرنگ اور شیلنگ کی جب وہ اپنے جائز اور آئینی حق واپسی کے لیے احتجاج کررہے تھے۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں یوم الارض کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 1500 زخمی ہوگئے تھے۔عرب لیگ کے عہدیدار نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اور ٹھوس حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...