اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے: عرب لیگ

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 23rd July 2017, 7:03 PM | خلیجی خبریں |

دبئی23جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط کا کہنا ہے کہ "بیت المقدس سُرخ لائن ہے"۔ اتوار کے روز جاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل " آگ سے کھیل رہا ہے" اور وہ اپنی پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے خطے کو"انتہائی خطرناک کجی" میں جھونک رہا ہے۔ اوب الغیط کے مطابق اسرائیل کی پالیسیاں اور اقدامات نہ صرف فلسطینیوں کونشانہ بنا رہے ہیں بلکہ یقینی طور پر پوری دنیا میں ہر عرب اور مسلمان کے جذبات کو مشتعل کر رہے ہیں۔عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "بیت المقدس سرخ لائن ہے لہذا عرب اور مسلمان اس کے ضرر کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ابو الغیط کے مطابق اسرائیل مسجد اقصی کے حرم قدسی میں داخلے کے لیے اپنے سکیورٹی اقدامات مسلط کر کے عرب اور اسلامی دنیا کے ساتھ بہت بڑا اور سنگین بحران بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔دوسری جانب فلسطینی اراضی میں مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی روک تھام پر غور کے لیے عالمی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل پیر کے روز طلب کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سفارت کاروں نے ہفتے کے روز بتایا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس سویڈن، فرانس اور مصر کے مطالبے پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کشیدگی اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی پابندیوں پر غور کیا جائے گا۔ادھرمشرق وسطی سے متعلق چار فریقی بین الاقوامی کمیٹی (امریکا، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ) نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی صورت حال سے متعلقہ تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے جذبات کو انتہائی حد تک قابو میں رکھیں۔ ساتھ ہی کمیٹی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کی صورت حال کو دوبارہ سے اپنی پرانی وضع پر لے کر آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...