جان لیوا نیپاہ وائرس کا خطرہ، بلاد عرب میں بھارتی پھل اور سبزیاں بند 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th June 2018, 12:10 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

لندن 4جون(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) خلیجی ممالک اورمتحدہ عرب امارات نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے انتباہ کے بعد انسانوں اورجانوروں کے لیے جان لیوا Nipah وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت سے پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے بھارتی ریاست کیرالاسے پھل اورسبزیوں کی درآمدپر پابندی عائد کردی ہے پابندی کا دائرہ بھارتی ریاست کرناٹک اور تامل ناڈو تک بڑھنے کا امکان ہے دوسری جانب کویت نے بھارت کی تمام ریاستوں سے پھل اور سبزیوں کی درامد پر پابندی عائد کردی ہے۔ خلیج اور مشرق وسطی کے دیگرملکوں کے ساتھ یورپ،برطانیہ اور دیگر ترقی یافتہ ملکوں کی جانب سے بھی پابندی لگائے جانے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں بھی رمضان کے موسم میں پھلوں کی کھپت پوری کرنے کے لیے کشمیر کے راستے پھل درآمد کیے جارہے ہیں بالخصوص کیلے کی مقامی فصل نہ ہونے کی وجہ سے بھارت سے براستہ کشمیر کیلے درآمد کیے جارہے ہیں جن پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔واضح رہے کہ نیپاہ وائرس پھلوں کے باغات میں پائی جانے والی چمگادڑوں سے پھیلتا ہے کیلا، آم اور کھجور کے باغات چمگادڑوں کے پسندیدہ مسکن ہیں اس لیے موسمی سبزیوں کے علاوہ بھارتی کیلے اور آم وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔موزی وائرس پھلوں سے انسانوں اور جانوروں میں منتقل ہونے کے علاوہ جانوروں اور انسانوں میں باہم منتقل ہوسکتا ہے تاحال اس وائرس سے متاثرہ افراد کا کوئی علاج بھی دریافت نہیں ہوسکا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے علما و ذمہ داران کی دعاوں سے دبئی کے قریبی شہر عجمان میں کھلاڑیوں کے ملبوسات کے شوروم کا خوبصورت افتتاح

قریبی شہر عجمان میں بھٹکل کے نوجوان  عبدالباسط صوبیدار  کے  اسپورٹس وئیر کے شوروم کا گذشتہ روز خوبصورت افتتاح بھٹکل کے علماء و ذمہ داران کی دعاوں کے ساتھ کیا گیا ۔ شوروم میں  اسپورٹس کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ   بچوں  کے کپڑوں سمیت خواتین کی اعلیٰ کوالٹی اور خوبصورت ڈیزائن کی ...

بھٹکل اور اطراف کے عوام توجہ دیں: دبئی اور امارات میں حادثات کے بڑھتے واقعات؛ ہندوستانی قونصل خانہ نے جاری کی سفری انشورنس کی ایڈوائزری

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں اور قصبوں  میں  مختلف حادثات میں شدید  طور پر زخمی ہوکر اسپتالوں میں ایڈمٹ ہونے کی  تعداد میں  اضافہ کو دیکھتے ہوئے  اور اسپتالوں  میں اُن کا کوئی پرسان حال نہ ہونے  کے واقعات کا مشاہدہ کرنے کے بعد  ہندوستانی سفارت خانہ کی طرف سے  عرب ...

دُبئی میں 18 برس سے کم عمر بچوں کی ویزہ مفت؛ 15 جولائی سے 15 ستمبر تک رہے گی سہولیت

 متحدہ عرب امارات میں سیاحتی سیزن کے دوران غیر مُلکی سیاحوں کے 18 برس سے کم عمر بچوں کے لیے مفت ویزے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ اعلان فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ دُبئی میں ہر سال سیاحتی سیزن کا آغاز 15 جولائی سے ہوتا ہے جو 15 ستمبر تک جاری ...

بحرین میں بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی خوبصورت عید ملن تقریب ؛ اناس افریقہ کو بیسٹ اسٹوڈینٹ کا ایوارڈ؛ قران حفظ کرنے پر اسعدمصباح کو بھی ملا خصوصی اعزاز

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا عید ملن پروگرام بروز جمعرات  13جون کو منعقد ہوا، جس میں  بچوں کے پروگرام بالخصوص نظمیں، کوئیز، کھیل مقابلے نہایت دلچسپ رہے، عید ملن تقریب میں تعلیمی ایوارڈ سمیت بچوں کی ہمت آفزائی  کے لئے  بعض خصوصی انعامات  سے بھی نواز گیا جبکہ   آخر میں ریفل ...

جون 13 کو ہوگا بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا عید ملن پروگرام؛ ممبران سے شرکت کی درخواست

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی عید ملن تقریب انشاء اللہ 13 جون کو مناما کے    ویندھم گرینڈ ہوٹل (Wyndham Grand Hotel, Manama)  میں  منعقد کی گئی ہے جس میں  دلچسپ اور تفریحی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے جنرل سکریٹری مولوی اظہرالدین آرمار نے دی ہے۔

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی عید ملن تقریب؛ نوائطی ڈرامے، کوئیز، فینسی ڈریس سمیت کئی دلچسپ پروگرام سے حاضرین نے اُٹھایا لطف

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی طرف سے عید کی رات ٹھیک 10بجے کراون پلازہ ہوٹل میں ایک شاندار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں  تفریحی پروگرام، بچوں کا فینسی ڈریس ، نوائطے ڈرامے، کوئز اور ریفل ڈراء  وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں سے  حاضرین نے خوب لطف اُٹھایا۔

پاکستان جب تک دہشت گردی کے خلاف مؤثرکاروائی نہیں کرتا، ایئر اسٹرائک جیسے قدم اٹھاتے رہیں گے: وزارت دفاع

وزارت دفاع نے دو ٹوک کہا ہے کہ جب تک پاکستان دہشت گرد گروپوں کے خلاف قابل اعتماد کارروائی نہیں کرتا، تب تک ہندوستان اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

2008 ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید گرفتار

  ممبئی دہشت گردانہ  حملے کے ماسٹرمائنڈ اور تنظیم جماعت الدعوۃ (جےیوڈی) کے چیف حافظ سعید کو Counter Terrorism Department (سی ٹی ڈی) نے پاکستان کے پنجاب  سے بدھ کو گرفتار کر لیا۔افسروں نے بتایا کہ سعید سی ٹی ڈی میں پیش ہونے کے لئے لاہور سے گجرانوالا آیا تھا، تبھی اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ...

پاکستانی جیل میں قید سابق ہندوستانی افسر کلبھوشن پر بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ آج

پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے سابق فوجی افسر کلبھوشن جادھو کے معاملے میں بدھ کو ہیگ واقع بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے) اپنا فیصلہ سنائے گی۔ ’دی ہیگ‘ کے پیس پیلس میں 17 جولائی کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھلی سماعت ہوگی جس کے بعد چیف جسٹس عبدالقوی ...

سری لنکا چرچ بم بلاسٹ میں ڈرگ مافیاکا ہاتھ ہے۔ صدر سیری سینا کا بیان

انگریزی اخبار دی نیو انڈین ایکسپریس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے صدر مائتھری پالا سیری سینا نے کہا ہے کہ عیسائی تہوار ایسٹر کے موقع پر چرچ کے اندر جو ہولناک بم دھماکے ہوئے تھے اس کے پیچھے بین الاقوامی ڈرگ مافیاکاہاتھ ہے۔

 ورلڈ کپ پا کر انگلینڈ جھوم اُٹھا مگر فتح کے فارمولہ پر تنقیدیں ، آئی سی سی کو متنازع ضابطے پر نظرثانی کا مشورہ دیا 

اتوار کو اعصاب شکن میچ میں انگلینڈ کی فتح سے جہاں پورا برطانیہ جھوم اٹھا ہے اور ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے وہیں انٹر ننشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا وہ ضابطہ تنقیدوں کی زد پر آگیا ہے جس کی وجہ سے میچ اور بعد میں سُوپر اوور کے بھی ٹائی ہونے کے باوجودانگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔ ...