قصورواروں کی پھانسی میں تاخیر : نربھیا کی ماں نے خواتین کمیشن سے رابطہ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2018, 11:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی12ستمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سال 2012 میں وحشیانہ اجتماعی عصمت دری اور قتل کا شکار ہوئی 23 سالہ پیرامیڈیکل اسکول کی ماں نے منگل کو کہا کہ انہوں نے قصورواروں کو پھانسی دیئے جانے میں ہو رہی تاخیر کا پتہ لگانے کے لیے دہلی خواتین کمیشن سے رابطہ کیا۔انہو ں نے نربھیا عصمت دری اور قتل کیس کے قصورواروں کو پھانسی دیئے جانے میں تاخیر کو لے کر پیر کو تہاڑ جیل کے حکام کو نوٹس جاری کیا۔حکام سے قصورواروں کو جلد از جلد پھانسی دینے کی درخواست کرتے ہوئے نربھیا کی ماں آشادیوی نے کہاہے کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے انصاف چاہتی ہیں اور یہ اس وقت تک پورا نہیں ہوگا جب تک کہ اس کے قاتلوں کو پھانسی نہیں دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قصورواروں کوپھانسی دینے میں تاخیر کا پتہ لگانے کے لیے انہوں نے جولائی میں ایک بار پھر سے رابطہ کیاہے۔دیوی نے گزشتہ سال بھی شکایت کی تھی، جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ کیوں مجرموں کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پھانسی نہیں دی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سال مئی میں23 سالہ پیرامیڈیکل طالبہ سے عصمت دری اور اس قتل کے معاملے میں کے ارد قصورواروں کی موت کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...