بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کا ٹکٹ کٹنے پر بولے اکھلیش، مودی پر بھی نافذہو فارمولہ
لکھنو، 20 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کی طرف سے کئی موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ نہ دینے کی خبروں پر ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ یہ فارمولہ صرف ٹیم پر ہی نہیں بلکہ اس کے لیڈر پر بھی نافذہونا چاہئے۔نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ ’وکاس ‘پوچھ رہا ہے کہ حکمراں پارٹی اپنے زیادہ تر موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ کیوں نہیں دے رہی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ بی جے پی نے ان کی ناکامی کو قبول کر لیا ہے۔یہ فارمولہ ٹیم پر ہی نہیں بلکہ اس کے لیڈر پر بھی نافذ ہونا چاہئے۔
اکھلیش کا یہ ٹویٹ بی جے پی کے اس اعلان کے تناظر میں آیا ہے کہ پارٹی چھتیس گڑھ سے دس ممبران پارلیمنٹ کو ہٹا کر ان کی جگہ نئے چہرے اتارے گی۔انہوں نے کہا کہ ’وکاس‘ پوچھا رہا ہے کہ بی جے پی کتنے لوگوں کو بے روزگار بنائے گی۔بے روزگاروں کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے بی جے پی اپنے ممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ نہیں دے رہی ہے اور انہیں بے روزگار بنا رہی ہے۔اکھلیش نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہ سبھی چوکیداروں کے پاس وردی کیوں نہیں ہو سکتی۔اس سے رقم کی بچت ہوگی اور کپڑے بدلنے میں لگنے والا وقت بھی بچے گا۔