اُترکنڑا: قومی یکجہتی کے زمرے میں دئے جانے والے کبیر ایوارڈ کے لئے درخواستیں مطلوب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th April 2017, 2:40 AM | ساحلی خبریں |

کاروار26؍اپریل (ایس او نیوز) فرقہ وارانہ اتحاد اور قومی یکجہتی کے میدان میں نام کمانے والی شخصیات کو دئے جانے والے قومی سطح کے کبیر ایوارڈ کے لئے اہل افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایوارڈ 3گریڈ میں دیا جاتا ہے۔ پہلے گریڈ میں2لاکھ روپے نقد،دوسرے گریڈ کے لئے 1لاکھ روپے اور تیسرے گریڈ کے لئے 50ہزار روپے نقد اعزازی رقم دی جائے گی۔لہٰذا ضلع شمالی کینر امیں اس طرح کی نامور شخصیات سے کہا گیا ہے کہ وہ اگر اپنے آپ اس ایوارڈ کا اہل پاتے ہیں تو انگریزی زبان میں لکھی گئی ایک درخواست، سفارشی خط اور ضروری دستاویزات ڈپٹی کمشنر ضلع شمالی کینرا میں جمع کروائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی