آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابونائیڈو کا دورہ بنگلورو
بنگلورو،8؍نومبر (ایس او نیوز؍یواین آئی)چ ذرائع کے مطابق وہ سابق وزیراعظم و جے ڈی ایس کے قومی صدر دیوے گوڈا سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کریں گے ۔ اس ملاقات کے دوران چندرابابو نائیڈو ملک میں تبدیلی کیلئے بی جے پی مخالف جماعتوں کے اتحاد کے سلسلہ میں پیشرفت کیلئے اہم تبادلہ خیال بھی کریں گے۔چندرابابونائیڈو کی زیرقیادت تلگودیشم پارٹی جنوبی ہند میں این ڈی اے کی سب سے بڑی حلیف جماعت تھی تاہم اے پی کو خصوصی درجہ دینے سے مرکز کے انکار کے بعد تلگودیشم پارٹی این ڈی اے سے نکل گئی ۔
تلگودیشم کا کہنا ہے کہ اے پی تنظیم نو قانون میں ریاست سے کئے گئے وعدوں کو بھی مرکز نے پورا نہیں کیا ہے ۔دہلی کے بعد اب چندرابابونائیڈو کے دورہ بنگلوروکو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔چندرابابونائیڈو بنگلورو میں اپنے ہم منصب کماراسوامی سے بھی ملاقات کریں گے ۔کرناٹک میں جے ڈی ایس اور کانگریس کی مخلوط حکومت ہے ۔