آندھراپردیش اسمبلی میں کسانوں کے مسائل کو لے کر ہنگامہ; ہنگامے کی درمیان جی ایس ٹی بل کو ملی منظوری، اسمبلی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 16th May 2017, 10:03 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

امراوتی، 16/نئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش اسمبلی میں منگل کو کسانوں کے مسائل کو لے کر ہنگامہ مچا۔ اپوزیشن ارکان کے احتجاج اور نعرے بازی سے اسمبلی گونج اٹھی۔ جی ایس ٹی ایم ایل اے کو منظور کرنے کے لئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا۔ اسی دوران وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان نے کسانوں کے مسائل پر بات چیت کرنے کی کوشش کی اور اسمبلی سیشن شروع ہوتے ہی التواء کی تجویز پیش کی، جسے اسمبلی صدر نے ٹھکرا دیا۔اسمبلی کے صدر کے رویہ کو لے کر ایوان میں مخالفت ظاہر کی گئی،”کسان مخالف حکومت مردہ باد“ کے نعرے لگاتے ہوئے پلے کارڈ دکھایاگیا۔ اسی دوران وزیر خزانہ ینملا رام کرشنڈو نے ایوان میں جی ایس ٹی بل پیش کیا۔ دوسری طرف اپوزیشن کے ارکان نے کہا کہ جب تک کسانوں کے مسائل پر بحث نہیں کی جاتی اس وقت تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ہنگامے کی درمیان ہی جی ایس ٹی بل کو منظور کیا گیا اور اسمبلی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

نوٹ بندی:یومِ قومی سانحہ منائے گی کانگریس

نوٹ کی منسوخی پرگزشتہ ایک سال سے مودی حکومت کو گھیرنے میں لگی کانگریس اپنی سخت مخالفت درج کرانے اور اس فیصلے کی وجہ سے مختلف واقعات میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے8 نومبرکو ’ یوم قومی سانحہ‘ منانے پرغورکررہی ہے۔

آتش بازی کے سبب بنگلورو میں32 افراد کی بینائی متاثر

دیوالی تہوار کے دوران آتش بازی کے سبب ہر سال کی طرح امسال بھی 32؍ لوگوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی کے سبب ہوئے حادثات میں 23افراد زخمی ہوئے اور 28 لوگوں کی آنکھیں ضائع ہوگئیں۔

تمل ناڈو :ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی عمارت کا حصہ منہدم ہونے سے 8/ افراد کی ہلاکت 

موصولہ اطلاعات کے مطابق ناگا پٹنم ضلع میں تمل ناڈر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک عمارت کے حصہ کے منہدم ہونے کی وجہ سے آٹھ افراد کے ہلاک ہوگئی ہے جب کہ وہیں تین دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔

بھٹکل سے منگلورو جانے والی سرکاری والوو بس انجن میں آگ۔ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں

بھٹکل سے منگلورو جانے والی کے ایس آر ٹی سی والوو بس انجن میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی، جنہیں فوری طور پر بس سے اُتار کر دوسری بس کے ذریعے سفر مکمل کروایا گیا۔

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر دو بائک کے درمیان زبردست ٹکر؛ تین زخمی ، ایک کی حالت نازک

یہاں نوائط کالونی سٹی لائٹ ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر ہوئی دو موٹر بائک کی ٹکر میں تین لوگ زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور اُسے فوری طور پر منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ آج جمعرات شام قریب 7:30 بجے پیش آیا۔