کسی قابل لیڈر کو کے پی سی سی صدر بنایا جائے گا:جی پرمیشور 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd June 2018, 11:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جون(ایس اونیوز) کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ کانگریس میں ایک عہدہ ایک فرد کے ضابطے پر عمل کرتے ہوئے عنقریب ان کی جگہ کسی قابل پارٹی لیڈر کو کے پی سی سی صدارت پر فائز کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے اس عہدے پر جس شخص کے نام کی تجویز کی جائے گی، انہیں یقین ہے کہ وہ تنظیمیں صلاحیتوں میں ان سے بھی زیادہ طاقتور ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جیسے ہی پارٹی کی طرف سے نئے کے پی سی سی صدر کا تقرر کیا جائے گا۔ بخوشی وہ پارٹی کی ذمہ داریاں ان کے سپرد کردیں گے۔عیسائی فرقے کے نئے آر چ بشپ پیٹر میکاڈو سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی طرف سے یہ فیصلہ خوش آئند ہے کہ سرکاری میٹنگوں میں افسران اپنا موبائل فون نہیں لائیں گے اور ان کے موبائل فون کی نگرانی کے لئے ہر میٹنگ میں ایک نگراں کا تقرر کیا جائے گا۔ گوری لنکیش قتل کے معاملے میں ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ اس سلسلے میں چارج شیٹ داخل کردی گئی ہے توقع ہے کہ جلد ہی تحقیقات مکمل ہوجائیں گی۔ ڈی کے شیوکمار اور رکن پارلیمان ڈی کے سریش اور ان کے اقرباء کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ان دونوں کے اقرباء پر سی بی آئی دباؤ ڈال رہی ہے کہ کسی غلط معاملے میں ان دونوں کا نام ظاہر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقات کی آڑ میں اس طرح کا دباؤ ڈالنا درست نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...