انوراگ تیواری کی موت کو بی جے پی سیاسی رنگ میں رنگنے کوشاں: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 23rd May 2017, 1:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:22/مئی (ایس او  نیوز) لکھنؤ کے حضرت گنج کے ایک گیسٹ ہاؤز کے باہر کرناٹک کے آئی اے ایس آفیسر انوراگ تیواری کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملے کو بی جے پی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ بات آج وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔ کمار کروپا گیسٹ ہاؤز میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی اے ایس آفیسر انوراگ تیواری کی موت کی اصل وجہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔ حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ اس کی سچائی سامنے آئے۔اس کیلئے جو بھی تحقیقات درکار ہو کرائی جائے، حکومت کواس پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس وضاحت کے باوجود بھی بی جے پی قائدین غیر ضروری طور پر اس معاملے پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اترپردیش میں بی جے پی کی ہی حکومت ہے اسی لئے وہاں کے وزیر اعلیٰ اگر چاہیں تو معاملے کی سی بی آئی جانچ کے احکامات صادر کریں، حکومت اس جانچ میں تعاون کرنے تیار ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر پرمیشور نے بتایاکہ ضلعی سطح پر کانگریس قائدین کے درمیان جو معمولی اختلافات ہیں ان تمام کو اے آئی سی سی انچارج وینوگوپال کی موجودگی میں نمٹانے کیلئے آج سے پانچ دنوں تک بیٹھک بلائی گئی ہے۔ روزانہ تقریباً چھ سات اضلاع کے لیڈروں سے وینو گوپال انفرادی طور پر ملاقات کریں گے اور تمام کو ہدایت دی جائے گی کہ ریاست میں پارٹی کو اقتدار پر لانے کیلئے اپنے ذاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے پچھلے چار سال کے دوران عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جن اسکیموں کا نفاذ کیا ہے۔ ان کے بارے میں عوام کوجانکاری دینے اور ان اسکیموں کی بدولت عوام کے اعتماد کو اور پختہ کرنے کیلئے ہر ضلع کے لیڈر کو وہاں کے حالات کے مطابق ضروری ہدایات وینو گوپال نے جاری کی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔