کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار کا تبادلہ، انوج شرما کو ملا عہدہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2019, 12:03 PM | ملکی خبریں |

کولکتہ 20فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (لا اینڈ آرڈر) انوج شرما کولکاتا کے نئے پولس کمشنر ہوں گے۔ وہ رخصت پذیر کولکاتا کے پولس کمشنر راجیو کمار کی جگہ لیں گے۔ راجیو کمار کو اے ڈی جی سی سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے۔ سدھی ناتھ گپتا کو اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر کا چارج سونپا گیا ہے۔

کولکاتا کے رخصت پذیر کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار اس مہینے کی شروعات سے ہی سرخیوں میں تھے۔ ان کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے اچانک چھاپہ کے بعد کولکاتا میں ڈرامائی شکل اختیار کرلی تھی۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی تین دنوں تک دھرنے پر بیٹھی رہیں۔ سپریم کورٹ نے راجیو کمار کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی، تاہم سی بی آئی کو راجیو کمار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

راجیو کمار کو 2016 میں کولکاتا کا پولس کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ اس عہدہ پر تین سال کی مدت مکمل ہونے والی تھی۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق تین سال سے ایک ہی عہدہ پر فائز افسران کا تبادلہ لازمی تھا۔اس لیے لوک سبھا انتخابات سے قبل انہیں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس اور بی جے پی نے راجیو کمار کے خلاف الیکشن کمیشن کو فون ریکارڈ کرنے کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد کمیشن نے راجیو کمار کے تبادلہ کی ہدایت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی راجیوکمار کو نئے عہدہ سے بھی ہٹانے کیلئے دباؤ بنا رہی ہے۔

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ اس میں راجیو کمار اور دیگر آئی پی ایس افسران شامل تھے۔ سی بی آئی کا الزام ہے کہ راجیو کمار سمیت دیگر آئی پی ایس افسران شارد ا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ثبوت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد سی بی آئی نے شیلانگ میں راجیو کمار سے چار دنوں تک پوچھ تاچھ کی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...