نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا بدترین واقعہ، 2 مساجد میں فائرنگ سے 49 نمازی شہید؛ حیدرآباد کے دو لوگ بھی فائرنگ کی زد میں!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2019, 8:35 PM | عالمی خبریں | ملکی خبریں |

کرائسٹ چرچ،15؍مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 49 نمازی شہید اور 48 زخمی ہوگئے جب کہ مسجد کے باہر بس پر سوار بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر ممبران اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ  ہندوستان کے شہر حیدرآباد کے دو لوگ بھی  فائرنگ کی زد میں آئے ہیں جس میں ایک شخص جس کی شناخت احمد اقبال جہانگیر (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے، فائرنگ میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں  وہاں کے قریبی اسپتال میں  داخل کیا گیا ہے۔ اسی طرح  محمد فرہاز احسان  نامی ایک شخص متعلقہ واردات کے بعد رابطہ میں نہیں آئے ہیں۔  میڈیا رپورٹوں کے مطابق محمد فرہاز بھی اُسی مسجد میں نماز کے لئے گئے تھے، جہاں اندھادھند فائرنگ ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ انتہا پسند آسٹریلوی سفید فام برینٹن ٹیرنٹ نے مسجد میں گھس کر اُس وقت فائرنگ شروع کردی جب نماز جمعہ مکمل ہوچکی تھی۔ بتایا گیاہے کہ یہاں جمعہ کی نماز کے موقع پر 350 سے 400 مسلمان جمع رہتے ہیں، مگر  جس وقت فائرنگ شروع ہوئی، اُس وقت تک کافی لوگ مسجد سے باہر نکل کر جاچکے تھے اس کے باوجود وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور دیگر 48 زخمی ہوگئے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے اس حملے کو دہشت گردانہ کاروائی قرار دیا اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والا سفید فام برینٹن ٹیرنٹ نامی شخص آسٹریلوی شہری ہے جس کا تعلق مسلم مخالف انتہا پسندوں سے ہے۔ 

رپورٹوں کے مطابق پولس نے حملہ آور سمیت چار لوگوں  کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آورنے اپنی ہیلمٹ میں کیمرہ لگارکھا تھا اور  اپنی ہولناک فائرنگ کی لائیو وڈیو کو فیس بُک کے ذریعے نشر کررہا تھا۔

نیوزی لینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے، کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد کو خالی کرالیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق شہر کے گرجا گھر اور اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ نماز جمعہ کے 10 منٹ بعد شروع ہوئی جب کہ ایک شخص آٹومیٹک رائفل کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے دوران وہ اسلام اور تارکین وطن کے خلاف زہر اگل رہا تھا۔

 

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  وسطی کرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں واقع النور مسجد میں جس وقت  فائرنگ شروع  ہوئی، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ارکان  کی بس مسجد کے باہر پہنچی تھی اور وہ بس سے اُترکر مسجد میں داخل ہونے ہی والے تھے ۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ  ٹیم  کی بس مسجد کے سامنے پہنچی ہی تھی کہ  فائرنگ کی آوازیں شروع ہوگئی ، ٹیم کے کھلاڑیوں نے دیکھا کہ لوگ باہر کی طرف بھاگ رہے ہیں، اس دوران ہمیں فورا بس  کے فلور پر لیٹ جانے کی ہدایت دی گئی اور ہم سب بس کے فلور پر  لیٹ گئے جس کی وجہ سے  تمام اراکین محفوظ رہ گئے۔ حملے کی وجہ سے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہفتہ کو شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ  منسوخ کردیا گیا ہے

ادھر وزیراعظم نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...