بنگلورو میں بدعنوان افسران اور رشتہ داروں کے ٹھکانوں پر اے سی بی کے چھاپے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th December 2016, 12:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔8؍دسمبر(ایس او نیوز) کالے دھن کے سلسلے میں محکمۂ انکم ٹیکس کے ہاتھ لگنے والے ریاست کے دو اعلیٰ افسران کاویری نیراوری نگم کے منیجنگ ڈائرکٹر چک رایپپا اور کرناٹکا روڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پلاننگ آفیسر جے چندرا اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر آج ریاست کے انسداد کرپشن بیورو نے غیر متوقع چھاپے مارے ۔ 30نومبر کو محکمۂ انکم ٹیکس نے ان افسران کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر 152کرو ڑ روپیوں کی غیر قانونی دولت کا پتہ لگایا اور ان کے پاس سے 5.7کروڑ روپے مالیت کے نئے دو ہزار روپیوں کے نوٹ برآمد کئے۔ محکمۂ انکم ٹیکس نے اپنی جانچ کے دوران دو کنٹراکٹروں کو بھی گرفتار کرلیا۔ بعد میں اس معاملے کی جانچ میں سی بی آئی اور انفورمنٹ ڈائرکٹوریٹ بھی شامل ہوگئے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے انسداد کرپشن بیورو نے اس معاملے کی جانچ کو کافی تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے آج شہر اور دیگر مقامات پر بیک وقت گیارہ چھاپے مارے ۔ ان چھاپوں کے دوران نقد رقم کے علاوہ متعدد دستاویزات اور قیمتی اشیاء ضبط کرلیں۔ آج صبح پانچ بجے سے اے سی بی ٹیموں نے ان افسران کے ٹھکانوں اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات وغیرہ پر چھاپے مارے۔ کولار ضلع کے کے جی ایف کے وویک نگر میں واقع چک رایپا کی سالی کے مکان پر چھاپہ مارکر یہاں سے بہت سارے دستاویزات برآمد کئے گئے۔ اے سی بی انسپکٹر دیویندرپا کی قیادت میں یہ چھاپہ مارا گیا۔ بنگلور کے چندرا لے آؤٹ میں واقع جئے چندرا کے مکان پر بھی اسی وقت چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران چک رایپا اور جئے چندرا سے اس معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے بھی مسلسل پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...