کپل مشراکے الزام کے بعدجانچ ایجنسی حرکت میں!;کجریوال کے ساڑھو کے گھر اے سی بی نے ماراچھاپہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2017, 9:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) نے گزشتہ رات وزیر اعلی اروند کجریوال کے آنجہانی ساڑھو سریندر بنسل کے گھر پر چھاپہ مارا۔دراصل اے سی بی کی یہ کارروائی محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) میں ہوئے 10 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے سلسلے میں ہے۔ اے سی بی نے نو مئی کو اس مبینہ اسکینڈل میں تین ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔ ان ایف آئی آر میں 6 انجینئرز سمیت دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے رشتہ دار سریندر کمار بنسل کا نام ہے۔ جانچ ایجنسی نے 13 مئی کو پی ڈبلیو ڈی کے 6 انجینئرز سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اگرچہ ایف آئی میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر کجریوال کا نام شامل نہیں ہے۔ این جی او ر اینٹی کرپشن کے کنوینر راہل شرما نے وزیر اعلی پر بنسل کے قریب 10 کروڑ روپے کے جعلی بل کی منظوری دے کر تعاون کرنے کا الزام لگایا۔ اے سی بی نے شرما کا بیان 11 مئی کو درج کیا تھا۔وہیں، اے سی بی کے سربراہ مکیش کمار مینا کے مطابق شرما نے اپنی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ کجریوال اور پی ڈبلیو ڈی وزیر ستیندر جین نے بنسل کو ٹھیکے دینے کے لئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، اگرچہ ایف آئی میں ان کا نام شامل نہیں کیاگیاتھا۔اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے باغی ممبر اسمبلی کپل مشرا نے بھی الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ستیندر جین نے مجھے خود کہا کہ انہوں نے کجریوال کے ساڑھو کے لئے چھتر پور (جنوبی دہلی) میں 50 کروڑ روپے کا زمین کا سودا کیا۔ زمین کا سودا بنسل خاندان کے لئے کیا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...