بھٹکل میں چوری کی کوشش کا ایک اور تازہ واقعہ؛ چوروں کی رسائی نہیں ہوسکی زیورات اور نقد رقم تک!!

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th September 2017, 9:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/ستمبر (ایس او نیوز) یہاں رنگین کٹہ، لونا کامپلیکس کے پیچھے واقع جناب حسن ریاض خطیب کے مکان السکون میں چوری کی  کوشش کا ایک اور تازہ واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں کو جب کچھ قیمتی زیورات اور نقد رقم  نہیں ملی  تو کچن میں رکھے ہوئے دو اوون لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

چوری کی واردات کا علم آج پیر شام قریب سات بجے اُس وقت ہوا، جب حسن ریاض کے رشتہ دار ذیشان خطیب نے چکرلگانے کے خاطر مکان پہنچے، مگر گھر کا  دروازہ کھلا دیکھ کر وہ متحیر رہ گئے۔ 

فوری طور پر ٹائون پولس کو واقعے کی خبر کی، جس کے بعد پولس کی موجودگی میں گھر میں داخل ہوتے ہوئے جانچ کی  تو پتہ چلا کہ دو اوون غائب ہوئے ہیں۔ 

گھر کے سامنے والے دروازے کو نقصان پہنچا کر دروازہ کھولا گیا ہے، جبکہ نیچے والے بیڈروم کے ساتھ ساتھ اوپری مالہ کے دو بیڈروم اور ایک ہال کی الماریاں کھلی ہوئی پائی گئیں ہیں۔ کچھ الماریوں کو لاک نہیں کیا گیا تھا، البتہ جن الماریوں کو لاک کیا گیا تھا، اُن الماریوں کے دروازوں کو  نقصان پہنچا کر الماریاں کھولی گئی ہیں، مگر چونکہ الماریوں میں نقد رقم اور سونے کے زیورات وغیرہ جیسی کوئی قیمتی چیزیں نہیں تھی، اس بنا پر چوروں کو  کچھ نہیں مل سکا۔

ذیشان نے بتایا کہ گھر کے سبھی افراد سعودی عربیہ میں رہتے ہیں، ابھی دس بارہ روز قبل ہی سب لوگ سعودی گئے ہیں۔ ذیشان کے مطابق وہ ہفتہ دس دن میں ایک بار گھر کا چکر لگایا کرتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے یا نہیں ہے۔۔۔ آج جب چکر لگانے گھر پہنچا تو چوری کی واردات کا علم  ہوا۔

پولس کی درخواست:  بھٹکل پولس نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اگر انہیں گھر بند کرکے کہیں باہر جانا ہو تو برائے کرم پولس کو خبر کرکے جائیں کہ فلاں گھر فلاں دن سے بند رہے گا، اگر گھروالے پولس کو خبر کرکے جائیں گے تو پولس ہر رات  کے گشت کے دوران اُن گھروں پر خاص نظر رکھ سکتی ہے ۔ پولس کا کہنا ہے کہ  بھٹکل کے اکثر مکانات کے کمپائونڈ کی دیوار اتنی بلند ہوتی ہے کہ باہر سے کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ اگر پولس کو پہلے سے ہی معلوم ہوجائے تو ہم چوروں پر ایک حد تک قابو پاسکتے ہیں۔

پولس نے عوام الناس سے اس بات کی بھی اپیل کی ہے کہ اگر آپ اپنے بڑے بڑے مکانات بند کرکے گلف جاتے ہیں تو کم ازکم گھر وں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے جائیں اس سے بھی چوریوں پر ایک حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...