کئی ریاستوں میں اے ٹی ایم سے نقدی غائب، جیٹلی بولے، دقت کو جلد ہی دورکر لیا جائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 2:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍اپریل(ایس او نیوز؍ ایجنسی)  ملک کی کئی ریاستوں میں نقدی کی قلت کی خبریں ہیں۔ کئی چھوٹے شہروں میں اے ٹی ایم خالی ہیں اور باہر 'نو کیش' کا بورڈ لگا ہے۔ اترپردیش سے لے کر بہار، گجرات، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے شہری اور دیہی علاقوں میں اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے کی شکایتیں آ رہی ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نوٹ بندی جیسے حالات ان کے علاقے میں نظر آنے لگے ہیں۔

وہیں، حکومت نے ملک کے کچھ حصوں میں نقدی کے تعلق سے آرہی دقتوں کے سلسلہ میں کہا کہ رائج کرنسی کافی تعداد میں ہے اور موجودہ پریشانی کو جلد ہی دور کر لیا جائے گا۔ملک کے کئی حصوں میں بنکوں میں نقدی کی کمی کی خبروں کے درمیان وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ کرنسی کی صورتحال کا جائز ہ لیا گیا ہے اور بنکوں کے پاس کافی نقدی ہے۔ کچھ علاقوں میں اچانک آئی دقت کو جلد ہی دور کردیاجا ئے گا۔

اس سے پہلے خزانہ کے مرکزی وزیرمملکت ایس پی شکلا نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت ایک لاکھ 25ہزار کروڑ کی نقدی ہے۔ کچھ ریاستوں میں نقدی کی کمی ہے تو کچھ میں یہ زیادہ ہے۔ حکومت نے ہر ریاست کے لئے کمیٹیاں قائم کی ہیں اور ریزرو بنک نے بھی ایک ریاست سے دوسری ریاست کو نقدی منتقل کرنے کے لئے کمیٹی قائم کی ہے۔ یہ کام تین دن میں پورا ہوجائے گا۔

کیوں خالی ہیں اے ٹی ایم؟ نقدی کو لے کر دقت کیوں ہو رہی ہے اس سلسلہ میں ریزرو بینک نے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بینک میں کیش ڈپازٹ کا بہاؤ بہت کم ہو گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بینک شاخوں اور کرنسی چیسٹ میں بھی 2000 روپئے کے نوٹوں کی سپلائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ آر بی آئی نے نوٹ بندی کے بعد تقریبا 7 لاکھ کروڑ روپیہ کی قدر کے 2000 روپے کے نوٹ جاری کئے تھے۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا یہ سازش ہے: پیر کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نقد کی کمی کے پیچھے سازش کا اندیشہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، "کچھ لوگ 2000 کے نوٹ دبا کرکے نقد کی کمی پیدا کرنے کی سازش رچ رہے ہیں۔ جب نومبر 2016 میں نوٹ بندی ہوئی تھی تب 15 لاکھ کروڑ روپئے کے نوٹ بازار میں تھے اور آج 16 لاکھ کروڑ کے نوٹ چھاپ کر بازار میں بھیجے گئے ہیں۔ لیکن 2۔2 ہزار کے نوٹ کہاں جا رہے ہیں، کون دبا کر رکھ رہا ہے، کون نقدی کی کمی پیدا کر رہا ہے، یہ سازش ہے۔ "

جھارکھنڈ: جھارکھنڈ میں چھوٹے اور بڑے شہروں دونوں جگہوں پر ایک ہی صورت حال ہے۔ راجدھانی رانچی کو لے کر چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں کو کئی اے ٹی ایم کا چکر لگانے کے بعد بھی خالی ہاتھ لوٹنا پڑ رہا ہے۔ رانچی میں تقریبا 750 اے ٹی ایم ہیں، لیکن ہر جگہ ایک جیسی صورت حال ہے۔ جمشیدپور کے لوگوں کو بھی بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔ پٹنہ میں واقع ریزرو بینک کے علاقائی ہیڈکوارٹر سے  بہار اور جھارکھنڈ کے اے ٹی ایم کو کیش پہنچایا جاتا ہے۔

مدھیہ پردیش: دارالحکومت بھوپال میں تو نقدی کو لے کر کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن دوسرے شہروں میں لگاتار شکایات آ رہی ہیں ۔ ساگر، داموہ، چھتر پور اور تیکم گڑھ اضلاع کے لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں۔ یہاں لوگ کہتے ہیں کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بینکوں کے اے ٹی ایم خالی ہیں۔ ساگر ضلع کے کل 140 اے ٹی ایم میں سے ایک سو پچیس اے ٹی ایم خالی ہیں۔

گجرات: گجرات میں لوگ گزشتہ ایک ہفتے سے پریشان ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف 30 سے ​​40 فیصد اے ٹی ایم میں ہی پیسے ہیں۔ گھنٹوں چکر لگانے کے بعد بھی لوگوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑ رہا ہے۔ "

اترپردیش: اسی طرح، اترپردیش کے الہ آباد کے زیادہ تر اے ٹی ایم میں کیش نہیں ہے۔ پچھلے دو دنوں سے یہاں کے لوگوں کو نقدی کی بھاری قلت کا سامنا ہے۔ لوگ نقدی کے لئے اے ٹی ایم کے چکر لگا رہے ہیں لیکن انہیں مایوس ہو کر واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔ یہاں پرائیویٹ بینکوں کے مقابلہ سرکاری بینکوں کے اے ٹی ایم زیادہ تر خالی پڑے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...