انجمن پی یوکالج بھٹکل کے 50ویں سالانہ کھیل مقابلوں کابین الاقوامی شہرت یافتہ اتھلیٹ محمد مدثر ائیکری کے ہاتھوں افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th December 2017, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11/ دسمبر(ایس اؤنیوز)11دسمبر بروز پیر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے گراؤنڈ میں انجمن پی یو کالج بھٹکل کے 50ویں سالانہ کھیل مقابلوں کا پی یو اول سائنس کے متعلم عزیزی حذیفہ یمن کی تلاوت قرآن مع ترجمہ سے آغاز ہوا۔

مہمان خصوصی بھٹکل کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اتھلیٹک محمد مدثر ائیکری نے کھیل مقابلوں کے پرچم کشائی کو انجام دینے کے بعد اتھلیٹس کے مارچ پاسٹ کی سلامی لی اور کھیل مقابلوں کے شروعات کا اعلانیہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا اپنی زندگی میں نظم وضبط اور کٹھن محنت کریں گے تو بہت جلد اعلیٰ مقام پر پہنچ سکتے ہیں۔سستی ، کاہلی اور بے توجہی سے دور رہ کر اپنے منتخب میدان پر پوری توجہ صرف کریں گے تو کامیابی ضرور قدم چومے گی اس موقع پر مہمان خصوصی مدثر ائیکری نے خود اپنے واقعات کو بطور دلیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےکے لائق بنے۔ انہوں نے انجمن کے طلبا سے کہاکہ جو کوئی طالب علم اتھلیٹک کے میدان میں کوچنگ چاہتاہے، آگے بڑھنا چاہتا ہے اس کے کوچنگ کی وہ خود اسپانسرشپ لیں گے اور ہر طرح اس کی رہنمائی کرتے ہوئے آگے لے جائیں گے۔

انجمن پرائمری اسکول اور دینیات بورڈ کے سکریٹری محمد آصف دامود ی نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کالج کے اساتذہ اور طلبا کوسالانہ کھیل مقابلوں کے انعقاد پر مبارکبادی پیش کی۔ کالج پرنسپال محمد یوسف کولا نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔ نائب پرنسپال عبدالرحیم خان نے مہمان خصوصی محمد مدثر ائیکری کا انوکھے انداز میں تفصیلی تعارف پیش کیا۔ شعبہ اکنامکس کے لکچرر جی ایچ محی الدین نے شکریہ کلمات اداکئے تو شعبہ کمپیوٹر کے لکچرر ریاض احمد خان اور شعبہ اسٹاٹ کے لکچرر کرن دیواڑیگا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ ڈائس پر انجمن ڈگری کالج کے پرنسپال مشتاق شیخ موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کو صدر جلسہ محمد آصف دامودی نے میمونٹو پیش کیا۔

پی یو دوم کامرس کے عزیزی عبدالبدیع نے مارچ فاسٹ کی قیادت کی توپی یودوم سائنس کے محمد نے پرچم تھامے مارچ پاسٹ کی رہنمائی کی اور پی یو دوم کامرس کےاحمد وقاص رکن الدین نے کھلاڑیوں کو حلف کی خواندگی کرائی ۔ اس موقع پر کالج کے فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ نے شعبہ کامرس کے گوریش نائک کے تعاون سے کھیل مقابلوں کابہترین انداز میں انتظام کیا ۔ کالج کے دیگر اسٹاف نے مختلف مقابلہ جات کو منعقد کرنے میں ان کا بھرپور تعاون کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔