بھٹکل کمیونیٹی جدہ کا خوبصورت سالانہ جلسہ؛ تاج الدین عسکری کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th October 2017, 7:49 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جدہ 29/اکتوبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز)  سعودی عربیہ کے شہر جدہ میں مقیم بھٹکل کمیونٹی کی جانب سے مورخہ 26 اکتوبر کو ایک عام اجلاس منعقد کیا گیا جس میں  جماعت کی سالانہ رپورٹ اور حساب کتاب پیش کیا گیا۔ اس موقع پر 38 سال سے جدہ میں برسرروزگار رہ کر وطن واپس لوٹنے  والے جدہ جماعت کے سرگرم رکن جناب تاج الدین عسکری کی تہنیت کی گئی اور اُن کے اعزاز میں میمنٹو بھی پیش کیا گیا۔

مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب محمد یونس قاضیا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جدہ جماعت کی خدمات کو سراہا اور سالانہ رپورٹ کے ذریعے دی گئی معلومات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا  کہ کلیدی عہدوں پر رہ کر منظم طریقے سے جماعت کی باگ دوڑ سنبھالنا اتنا آسان  نہیں ہے مگر جدہ جماعت نے اپنے رپورٹ پیش کر کے ثابت کیا کہ کام اگر اجتماعی  طور پر کیا جائے اور سب کو ساتھ لے کر انجام دئے جائیں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔انہوں نے ممبران کو اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی جانب سے  ایک ملٹی اسپیشالٹی  ہسپتال اور ٹراوما سینٹر بھٹکل یا قرب و جوار میں شروع کرنے کا  منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس مشن کو کامیاب بنانے ممبران سے دعا کی درخواست کی۔ 

پروگرام کا آغاز جمعرات شب 11 بجے ہوٹل الازھر میں مولوی جبلین ابن جعفر نائظے کی تلاوت کلام پاک مع ترجمہ سے  ہوا۔ بھٹکل کمیونٹی جدہ  کے صدر جناب محمد نعمان علی اکبرا نے جلسہ کی صدارت کی۔

مہمانوں کا استقبال جدہ جماعت کے نائب صدر جناب قمر سعدا نے کیا۔ایجنڈے کے تحت اگے بڑھتے ہوئے ایک سالہ  رپورٹ جماعت کے جنرل سکریٹری جناب عبیداللہ عسکری نے پیش کی، جبکہ  آمد و خرچ ومیزانیہ 1439 کو جماعت کے محاسب جناب شریف اکرمی نے ممبران کے کوش وگزار  کیا۔

جیسے ہی جدہ جماعت کے ذمہ داران کو خبر پہنچی کہ جناب تاج الدین عسکری جدہ میں 38 سال برسر روزگار رہ کر مستعفی ہوکر وطن واپس لوٹ رہے ہیں  تو  انتظامیہ نے فوراً فیصلہ لیا کہ موصوف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی تہنیت کی جانی چاہئے، کیونکہ انہوں نے جدہ جماعت کے لئے بیش بہا خدمات دی ہیں اور کئی بار جماعت کے کلیدی عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ، موصوف  مرکزی اداروں کے لئے بھی ہر وقت فکر مند رہتے ہیں۔ اسلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں اُنہیں میمنٹو  سے نوازا  گیا۔جلسہ میں موجود مہمان خصوصی جناب یونس قاضیا اور صدر جماعت نعمان علی اکبرا کے ہاتھوں جناب تاج الدین صاحب کو میمنٹو  پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے جناب تاج الدین صاحب نے اپنے خطاب میں جدہ جماعت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا کہ آج نوجوانوں نے اگے بڑھکر جدہ جماعت کی عنان اپنے ہاتھ میں لی  ہےاور اس جماعت کو بہت ہی اونچے  مقام تک پہنچایا ہے اللہ تعالیٰ اسے قبول کرے اور مزید ترقی دے۔

ممبران کی جانب سے پیش کی گئی دستوری ترمیمات کو جماعت کے سرپرست جناب زاہد رکن الدین نے پڑھ کر سنایا۔ سالانہ جلسہ میں جدہ جماعت کی تاریخ پرمبنی ایک مجلہ بھی منظر عام پر لایا گیا  اور ممبروں میں تقسیم کیاگیا۔ اس کتاب کی تدوین میں جناب زاہد رکن الدین، جناب اسحاق شابندری، جناب ریحان کوبٹے، جناب خلیل کوبٹے، جناب یٰسین عسکری، جناب نعمان علی اکبرا، جناب عبیداللہ عسکری، جناب حبیب اللہ محتشم، جناب فیصل دامودی، جناب عبدالمعیز جوکاکو، جناب قمر سعدا، جناب عبدالسلام دامدا ابو، جناب ارشد ائیکری، پیش پیش تھے۔

جناب عبدالسلام دامدا ابو نے سیف اسکیم کا حساب کتاب پیش کیا۔

سالانہ جلسہ میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ 2 نومبر 2017 کو بھٹکل مسلم کمیونٹی  جدہ کی مجلس انتظامیہ کے لئے انتخابات کی تاریخ طئے ہوچکی ہے، جماعت سے نامزد الیکشن  کمشنر جناب یٰسین عسکری نے اس تعلق سے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن کے لئے تیاریاں ہورہی ہیں، مگر اسکے لئے ممبران کا بھی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے ممبران سے درخواست کی کہ وہ مجلس انتطامیہ کی نمائندگی کے لئے قابل اور مخلص لوگوں کو پیش کریں۔ اور زیادہ سے زیادہ انتخابات میں حصہ لے کر قوم و ملت کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں، الیکشن  کے سلسلے میں ممبر ان کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے بھی اطمینان بخش جوابات دئے گئے۔ اس دوران   الیکشن  کی تفاصیل بھی پیش کی گئی۔

صدر جماعت جناب محمد نعمان علی اکبرا نے صدارتی خؒطاب کرتے ہوئے  مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور جماعت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہونے والے تما م اراکین انتطامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ  ۲ سال کے عرصہ میں تمام اراکین انتظامیہ نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو  بخوبی نبھایا ہے۔ کثیر تعداد میں ممبران موجود تھے۔ جلسہ کی نظامت جماعت کے سکریٹری جناب حبیب اللہ محتشم نے کی۔

 منظقہ شرقیہ  جماعت کے صدر جناب ائیکری اقبال ،  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے خازن جناب نعیم ائیکری اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق صدر جناب صادق پلور بھی اعزازی مہمان کی حیثیت سے جلسہ میں  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...