مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام 24 نومبرکو؛ عوام الناس سے شرکت کی درخواست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2017, 11:22 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 21/نومبر(ایس او نیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام  24 نومبر مطابق  5؍ربیع الاول 1439 ؁ھ بروز جمعہ بعد نماز عشاء خلیفہ جامع مسجدمیں منعقد کیا گیا ہے، تمام احباب سے درخواست کی گئی ہے کہ اجلاس میں شریک ہوکر اسے کامیاب بنائیں۔

جنرل سکریٹری جناب ابوبکر قمری نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اجلاس عام میں  جماعت کے سالانہ حساب کتاب کے گوشوارے اور سالانہ رپورٹ کی پیشی ہوگی ،نیز علماء کرام کے بیانات بھی ہوں گے ،اجلاس  میں عوام الناس کو سولات کا بھی موقع دیاجائے گا۔ اجلاس کی صدارت صدر جماعت جناب سید حسن سقاف کریں گے۔   انہوں نے جمیع احباب سے اجلاس میں  شریک ہونے  کی  درخواست کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...