مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے سالانہ جلسہ کا انعقاد : اتحاد سے ہی ملک میں اسلام کا بول بالا ہوگا:چیف قاضی کا اہم خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th November 2017, 7:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:26/ نومبر (ایس اؤنیوز)عالمی سطح پر شریعت کو بدنام کرنے اور کمزور کرنے کی جو سازشیں رچی جارہی ہیں اس کا ہمیں کما حقہ شعور ہونا چاہئے۔ حالیہ دنوں میں عرب ممالک کی طرف سے جو فیصلے لئے جارہے ہیں وہ قابل تشویش ہیں۔ اسی سے شہ پاتے ہوئے ہندوستان میں بھی شریعت سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جب کہ ہندوستان کا دستور سب کو مساوی حقوق دیتاہے اور کسی بھی مذہب میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے کیا۔

وہ یہاں خلیفہ جامعہ مسجد میں منعقد ہ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے سالانہ جلسہ میں اہم خطاب کررہے تھے۔ مولانا نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی بھلائی اور ہدایت کے لئے اللہ کے نبی ﷺ کے ذریعے جو قانون نازل کیا ہے  وہ اتنا سادہ وسہل ہے کہ ہر انسان اس پر عمل کرتے ہوئے زندگی و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتاہے۔ مثال کے طورپر طلاق ثلاثہ مسئلہ کو کافی اچھالا جارہاہے ،  جب میاں بیوی کو اپنے اختلافات کے باعث الگ ہونے کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے اس کے سوا دنیا میں  کوئی اور طریقہ مناسب ہوہی نہیں سکتا۔ مولانا نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ مسالک، مذاہب جیسے فروعی معاملات کی بنا پر آپسی اختلافات کا شکار ہونے کے بجائے قرآن و حدیث کی بنیاد پر متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کریں کیونکہ امت مسلمہ کے اتحاد سے ہی ملک میں اسلام کا بول بالا ہوگا ۔

جماعت کے دستور میں ترمیم کرتے ہوئے جمعہ وغیرہ کے اہم خطبا ت کا کنڑا ترجمہ کرکے برادرانِ وطن میں پھیلانے کی بات لائی گئی ہے مولانا نے اس دستوری ترمیم کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وقت کی ضرورت کے مطابق یہ بڑا اہم کا م جماعت نے لیا ہے جس سے بھائی چارگی اور یک جہتی کا پیغام عام ہونے کے راستے کھلیں گے۔

جماعت کے نائب قاضی مولانا ایمن علی قمری ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں اور بچوں کو ڈرا نے اوردھمکا نے سے تربیت نہیں ہوتی بلکہ پیار و محبت اور شفقت سے کام لیں گے تو یہ کافی نتیجہ خیز ہوگا۔ والدین میں تربیت کی صلاحیت کی کمی ہونے سے حالات بگڑرہے ہیں انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ  از خود تربیت کی طرف توجہ دیتے ہوئے اپنے نوجوانوں اور بچوں کی نگرانی کریں

جلسہ کا آغاز مولوی فرقان صدیقہ ندوی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ مولوی محمد عمیر سدی باپا ندوی نے ہدیہ نعت پیش کی ۔ ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے استقبالیہ کلمات پیش کئےاورجماعت کے صدر محتشم محمد جعفر نے جلسہ کی صدارت کی۔ اسی طرح مولوی مدرک احمد حاجی فقیہ ندوی نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ جب کہ جماعت کے سالانہ حساب کتاب کا گوشوارہ جوباپو محمد اسماعیل نے جلسہ کے سامنے رکھا۔ طلحہ سدی باپا نے دستوری ترمیمات کو پیش کیا۔ اس موقع پر ممبران کو سوالات کرنے نیز تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا گیا تھا،  جنرل سکریٹری جناب قمری ابوبکر سمیت دیگر ذمہ داران نے ممبران کو تسلی بخش جوابات سے نوازا،  مولوی ہارون کنڈلوری ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ مولانا محمد جعفر فقی بھاؤ ندوی کے کلمہ تشکر اور مولانا خواجہ اکرمی مدنی کی دعا  پر جلسہ برخواست ہوا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...