مرکزی  خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام ؛ معاشرہ کی بے راہ روی پر نظر رکھنے اور اصلاح نفس کی طرف توجہ دینے پرقاضی صاحب نے دیا زور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2018, 6:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 13؍دسمبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) مورخہ ۲۹؍ربیع الاول ۱۴۴۰؁ ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء  ٹھیک سوا نو بجے صدرِ جماعت جناب محتشم محمد جعفر صاحب کی زیر صدارت خلیفہ جامع مسجد میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام منعقدہ ہوا، جلسہ کا آغاز وقت مقررہ پر ناظم اجلاس مولوی محمد یٰسین نائیطے ندوی کی نظامت میں شبینہ مکتب کے طالب علم عبدالرحمن ابن اسماعیل عارف اکرمی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ 

تلاوت کلام پاک کے بعد حسن ابن عبدالقیوم سدی باپا نے اپنی مترنم آواز میں نعت پاک پڑھ کر سامعین کو محظو ظ کیا، اس کے بعد مولوی ہارون کنڈلوری ندو ی نے جماعت کے تعارف کے ساتھ حاضرین کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

اس کے بعد نائب قاضی مولانا ایمن علی قمری ندوی نے نبی اکر م ﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے نبی اکرم ﷺ کے اسوہ اور طرز زندگی کو اپنی زندگیوں میں لانے اور نبی اکرم ﷺ کی ذات کو مقتدا بنانے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ 

مولانا کے خطاب کے بعد جماعت  کے نائب سکریٹری مولانا اسماعیل انجم صاحب گنگاولی ندوی نے جنرل سکریٹری کی طرف سے جماعت کی سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائی، رپورٹ سنوائی کے بعد عوام الناس سے اس کی منظوری لی گئی۔ 

سالانہ رپورٹ کی پیشی کے بعد جماعت ہذا کے سکریٹری مالیات جناب جو باپو اسماعیل  صاحب نے مسجد اور جماعت کے سالانہ گوشوارے پیش کئے ، اور عوام الناس سے اس کی منظوری لی، سالانہ  گوشواروں کی منظوری کے بعد عوام الناس کو سوالات کا موقع دیا گیا جس میں عوام الناس کی طرف سے کچھ تجاویز بھی پیش کی گئیں اور کئی سوالات بھی کئے جن کے تشفی بخش جوابات دیئے گئے۔ 

وقفہ سوالات کے بعد صدر اجلاس نے اپنی مفید نصائح سے حاضرین کو نوازتے ہوئے جماعتی نظام اور محکمہ شرعیہ کے نظام کو مضبوط کرنے کمیوں اور خامیوں  کو تلاش کرنے کے بجائے عزم وارادہ کے ساتھ نئی منزلیں تلاش کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی، صدر جماعت نے اتحاد و اتفاق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے متحد و متفق رہنے اور بری صحبتوں سے اپنے آپ کو بچانے اور اپنے بچو ں کی صحیح اصلاح کی طرف توجہ دینے کی درد مندانہ درخواست کے ساتھ اپنی گفتگو ختم فرمائی۔

اس کے بعد جماعت کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین صاحب اکرمی ندوی مدنی نے خطاب کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کو مساجد میں لانے میں احتیاط برتنے اور اس سلسلہ میں احادیث کے مطابق عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی، ساتھ ہی ساتھ امت مسلمہ کی لڑکیوں کے مرحلہ ارتداد تک پہنچنے کے اسباب و وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے بچوں اور بچیوں کی اسلامی ڈھنگ سے تربیت اور نگرانی کرنے کی طرف توجہ دلائی، ساتھ ہی ساتھ طلاق و خلع کی پڑھتی  شرح پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عوام الناس کو معاشرہ کی بے راہ روی پر نظر رکھنے اور اصلاح نفس کی طرف توجہ دینے پر زور دیا، چیف قاضی صاحب نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے  کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے اندر جوش ہے جذبہ ہے، مگر اداروں کے اندر آپ کام کرنا ہے تو  ان اداروں کو آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے بدنام کرنے کا سبب مت بننے دینا چاہئے ، اگر آپ سے غلطی ہوئی ہے تو آپ اس غلطی کو تسلیم کیجئے، اور یہ بات سمجھ لیجئے کہ جو لوگ ہم سے بڑی عمر  والے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ نے عقل بھی بڑی دی ہے تجربہ بھی بڑا دیا ہے و ہ اپنے تجربہ اور عقل کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو ادارہ اور علاقہ کے ساتھ اپنے علاقہ کے لوگوں کے تعلق سے مفید ہی فیصلہ ہوتا ہے ، اس لئے اعتراض محض اعتراض کی حد تک نہ ہو، ہم لوگوں کے عیوب کو چھپانے والے ہوں، ہمیں کسی کے متعلق معلوم ہو کہ فلاں سے فلاں گناہ کیا ہے تو اس وقت ہماری دو ذمہ داریاں بنتی ہیں ایک یہ کہ ہم وہ عیب دوسروں کو نہ بتائیں ، دوسرا یہ کہ ہم اس کو بلا کر  سمجھائیں۔

چیف قاضی صاحب کے خطاب کے بعد مولانا محمد جعفر صاحب فقی بھاؤ ندوی کے کلمات تشکر اور چیف قاضی صاحب کی دعائے خیر کے ساتھ ٹھیک گیارہ بجے کر پینتالیس منٹ پر جلسہ کا اختتام ہوا، جلسہ کے اختتام پر حاضرین کو تواضع سے نوازا گیا ، واضح رہے کہ اس اجلاس میں مقررین کے علاوہ ڈائس پر جماعت کے جنرل سکریٹری جناب سعدا محمد میراں صاحب ، نائب صدر جناب قمری ابوبکر صاحب بھی موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔