بھٹکل میں لرن قرآن کاسالانہ پروگرا م؛ وہاٹس ایپ کے ذریعے قران سیکھنے اور تصحیح کرنے کا سنہرا موقع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd February 2019, 9:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍فروری (ایس او نیوز) بھٹکل جامعہ اسلامیہ و دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو اور بھٹکل انجمن کالج  کے  فارغین   کے ایک گروپ نے نئی نسل کو قران سکھانے اور قران کی تصحیح کرانے کا بیڑا اُٹھاتے ہوئے   وہاٹس ایپ اور دیگر سوشیل میڈیا کے ذریعے لرن قران کے نام سے  ادارہ قائم کیا ہے جس کے  دو سال مکمل ہونے پر گذشتہ روز  ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں  دوسالہ کارکردگی  رپورٹ پیش کی گئی اور عوام الناس کو بتایا گیا کہ کس طرح یہ ادارہ  نئی نسل کو قرانی تعلیمات سے وابستہ رکھنے، ان تک صالح دینی غذا پہنچانے، صحیح اسلامی فکر و نہج کے مطابق ان کی تربیت اور ذہن سازی کرنے نیز ان کے اندر دعوتی جذبہ پیداکرنے کے تعلق سے  خدمات انجام دے رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لرن قران کو بھٹکل جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے جن  کے ذمہ داران میں مولوی  عبدالرشید شہراز شاہ بندری ندوی، مولوی عبدالمعز ایس جے ندوی، مولوی عبداللہ شُریح کوبٹے ندوی، مولوی سلمان کولا ندوی، مولوی ھازق مُنیری ندوی،  مولوی حسن حبیب رکن الدین ندوی، جناب شہزاد شاہ بندری، محی الدین فیضان ندوی، جناب نو ح محتشم وغیرہ  شامل ہیں۔

اصغر احمد صدیقی کی تلاوت قرآن سے لرن قرآن پروگرام کا آغازہوا۔ اسہل احمد نے نعت پیش کی۔مولوی حسن حبیب رکن الدین ندوی  نے استقبالیہ پیش کیا۔ دوسالہ رپورٹ مولوی عبدالمعیز ندوی نے پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لرن قران کے  وہا ٹس ایپ  گروپس کے ذریعے ساری دنیا سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ انڈراسٹانڈنگ قرآن۔ قرآن فہمی ۔ اسلامک کراش کورس،قرآنک ریسرچ سنٹر، مذاکرہ علمیہ ، قرآنی ترجمہ ، کوئز ، اسلامک تصویر ،وڈیو، آڈیو،انٹرویوز وغیرہ کے ذریعے  مختلف پروگرام چلائے جارہے ہیں۔

 مولوی سلمان کولا ندوی نے  پروجکٹ کے ذریعے لرن قرآن کی پوری تفصیلات  پیش کیں، جبکہ مولوی عبداللہ شُریح کوبٹے ندوی نے ادارے کا تعارف پیش کرتے ہوئے  بتایا کہ موجودہ دور میں انسان اپنے اوقات کا اکثر حصہ سوشیل میڈیا، انٹرنیٹ اور موبائل پر گذارتا ہے، اگر اس کا صحیح استعمال کیا جائے تو دعوت دین اور تبلیغ دین کے لئے موثر و سیلہ ثابت ہوسکتا ہے، لہٰذا اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارہ  لرن قران نے سوشیل میڈیا ، انٹرنیٹ اور موبائل کا صحیح استعمال کرتے ہوئے تصحیح قران کے لئے شعبہ وہاٹس ایپ لرن قران کی بنیاد رکھی، جس کے ذریعے دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تقریبا آٹھارہ سو مسلمان مستقل طور پر اس شعبہ سے مستفید ہورہے ہیں اور پانچ سو سے زائد افراد اس کورس کو مکمل کرکے فارغ ہوچکے ہیں۔ مولانا شُریح ندوی نے بتایا کہ  ادارہ لرن قران 21 فون  اور دس اساتذہ کی مدد سے اپنی   خدمات انجام دے رہا ہے۔

شُریح ندوی نے بتایا کہ قران مجید کے تعلق سے لوگوں میں مزید دلچسپی پیدا کرنے اور قرانی تعلیمات سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لئے فی الحال تجرباتی طور پربھٹکل کی  مقامی نوائطی زبان میں وہاٹس ایپ پر  قرانی کوئز  مقابلہ شروع کیا گیا ہے جس میں روزانہ ہر سوال کے ساتھ ایک حدیث نوائطی زبان میں ارسال کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے دیگر زبانوں میں بھی اس پر کام جاری ہے۔ مولوی عبدالرشید شہراز شاہ بندری ندوی نے پروگرام کی نظامت کی۔

پروگرام میں شریک  جامعہ اسلامیہ کے استاذ مولوی الیاس جاکٹی ندوی ، بھٹکل مسلم اسوسی ایشن جدہ کے صدر یاسین عسکری،  جامعہ اسلامیہ کے  ناظم  جناب شاہ بندری محمد شفیع و دیگر کئی ذمہ داران  نے  اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے  لرن قران کے ذریعے فراہم کی جارہی خدمات پر پوری ٹیم کو  ستائشی کلمات سے نوازا۔   جماعت المسلمین بھٹکل کےقاضی مولانا ملامحمد اقبال ندوی نے صدارتی خطاب میں بھی  لرن قران کے ذریعے دی جارہی خدمات پر  ذمہ داران کی خوب ستائش کرتے ہوئے اُنہیں دعاوں سے نوازا۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...