جنوری 21 کو ہوگا انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا سالانہ جلسہ؛ ممبران سے بھاری تعداد میں شرکت کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th January 2018, 10:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16/جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل کا قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین کا سالانہ جلسہ مورخہ 21 جنوری بروز اتوار صبح 10:30 بجے انجمن جوکاکو شمس الدین میموریل بلڈنگ میں منعقد کیا گیا ہے جس میں سالانہ آڈٹ شدہ حسابات برائے سال 2016 / 2017 پر مشتمل سالانہ رپورٹ پیش کیا جائے گا۔ جلسہ میں ممبران کو انجمن کی کارکردگی و سالانہ رپورٹ مع حسابات پر وضاحت طلب کرنے کا بھی موقع دیا جائے گا۔اس موقع پر ممبران اپنے زرین مشوروں اور تجاویز سے بھی نواز سکتے ہیں۔

جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق نے  پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انجمن کے تمام ممبران سےاس جلسہ میں شریک ہونے  کی درخواست کی ہے۔ اس تعلق سے انہوں نے اس بات کی  وضاحت کی ہے کہ سالانہ عام جلسوں میں شرکت کے لئے بقایا ممبری چندہ ادا کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے ممبران سے اس بات کی بھی درخواست کی ہے کہ جو ممبران انجمن کے متعلق اپنا استفسار چاہتے ہوں یا آڈٹ رپورٹ دیکھنا چاہتے ہوں تو وہ سالانہ جلسہ سے تین روز قبل تحریری طور پر وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنی درخواست انجمن آفس پہنچائیں، تاکہ تحقیق کے بعد جواب دیا جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔