کمٹہ:فاروقی محلہ جماعت المسلمین کے سالانہ جلسے کا انعقاد: طلبا کابہترین ثقافتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd February 2018, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:23/ فروری (ایس اؤنیوز)فاروقی محلہ جماعت المسلمین کا سالانہ جلسہ بروز جمعرات 22فروری کوبعد نماز عشاء کمٹہ تعلقہ کے کگال کی فاروقی جمعہ مسجدسے متصل میدان  میں منعقد ہوا۔

سالانہ جلسہ کی ابتداء عبدالرحمن کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد مقامی طلبا کی طرف سے قرأت ، نظم اور احادیث کو پیش کیا گیا۔ کمٹہ جمعہ مسجد کے امام وخطیب مولانا منت اللہ قاسمی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کی کوششوں کی ستائش کی اور طلبا کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے انہیں اسلامی خطوط پر آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ ونلی جمعہ مسجد کے مفتی مولانا ذکریا ندوی اور دیگر حضرات نے نبی ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے شریعت پر عمل کرنے کی بات کہی۔ فاروقی محلہ جماعت المسلمین کمٹہ کے صدر حسین پوسگے نے جلسہ کی صدارت کی۔ علی تانجی نے استقبال کیا تو ایوب بکبا اور محمد غوث نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اقبال تڈدیکر نے شکریہ کلمات ادا کئے۔ اس موقع پر جماعت المسلمین کے قاضی مولانا عبدالرحمن ڈانگی ، حافظ حسین کوااور دیگر حضرات ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔