بھٹکل کا شمس تعلیمی ادارہ بھائی چارگی کا مرکز اوریہاں کی کھیل، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں قابل ستائش : شمس اسکول کے سالانہ کھیل مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں  ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th December 2018, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍ڈسمبر (ایس او نیوز)شکست انسان کو فتح کا احسا س دلاتی ہے ، ہار کے بعد جیت ہونے پر جس طرح دل خوش ہوتاہے اس کا لطف ہی کچھ اور ہونے کا بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں ہیبلے گرام پنچایت حدود کے نیو شمس اسکول کے سید علی کیمپس میں منعقدہ 47ویں اسکول سالانہ کھیل مقابلوں کا پرچم کشائی کے ذریعے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔  بین الاقوامی جم کھلاڑی  ڈی وائی ایس پی نے کہاکہ میری کارکردگی میں ہار کا بہت بڑا رول ہے، آ ج اس مقام تک پہنچا ہوں تو اپنی طالب علمی کی زندگی میں جو تجربات ہوئے اس کاحاصل ہے۔ اس موقع پر انہوں نےشمس  ادارے کی طرف سے کھیل ، تعلیم اور ثقافتی سطح پر طلبا کو دی جانے والی تربیت کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ بھائی چارگی کو ہم مختلف جگہوں پر تلاش کرتے ہیں جب کہ یہ ادارہ خود ایک بھائی چارگی کا پیغام دینے والا مرکز بھی ہے۔

بین الاقوامی کھلاڑی اور بھٹکل تعلقہ کبڈی اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری شری دھر نائک نے والی بال میدان کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل میں کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے، مگر انہیں صحیح رہنمائی اور تربیت کی بہت ضرورت ہے، اس سلسلے میں کبڈی اسوسی ایشن کی جانب سے کبڈی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی اور قومی سطح کی تربیت دینے ایک منصوبے کی تشکیل کے متعلق جانکاری دی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ اسکول بورڈ چیرمن قادرمیراں پٹیل نے پروگرام کی صدارت کی۔ شمس انگلش میڈیم اسکول کے صدر مدرس محمد رضا مانوی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے تو سکریٹر ی محمد طلحہ سدی باپا نے شکریہ اداکیا۔ متعلم عاصم خیال نے نظامت کی۔ ڈائس پر ادارے کے پبلک ریلیشن آفیسر سکریٹری مولانا عزیز الرحمن ندوی رکن الدین،فزیکل ٹیچر مہیش نائک ، عبدالتواب اکرمی ، اسماعیل ضوریزوغیرہ موجود تھے۔ طلبا لیڈر محمد نے مارچ پاسٹ کی قیادت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔