بھوک ہڑتال پر بیٹھے انابولے،اگر مجھے کچھ ہوا تو پی ایم مودی ہوں گے ذمہ دار 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th February 2019, 1:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:3 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا ہے کہ اگر ان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو اس کیلئے وزیر اعظم مودی ذمہ دارہوں گے۔بتادیں کہ انا ہزارے اپنے گاؤں رالیگن سدھی میں لوک پال کی مانگ کولے کربھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں،آج ان کے انشن کا پانچواں دن ہے۔ بات چیت کرتے ہوئے انا نے کہا کہ لوگوں کو مجھے ایسے شخص کے طور پر یاد رکھیں گے جو حالات سے نمٹنے کے قابل تھا، نہ کہ ایسے انسان کے طور پر جو آگ بھڑکاتا تھا،اگر میرے ساتھ کچھ ہوا تو لوگ وزیر اعظم مودی کو ذمہ دارمانیں گے۔انا ہزارے نے کہا کہ لوک پال کے ذریعہ وزیر اعظم کے خلاف بھی تحقیقات کی جا سکتی ہے اگر لوگ ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش کرتے ہیں۔ لوک پال اور لوک آیکت کو لانے کے مطالبے کے لئے انا 30جنوری سے تحریک پر بیٹھے ہیں۔قبل ازیں ان کے حامیوں نے ہفتے کے روز دعوی کیا کہ انہیں وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او)سے ایک خط موصول ہوا۔خط میں گاندھیائی لیڈرکے تئیں خشک رویہ ہے۔اناہزارے کے ترجمان شیااساوا نے کہا کہ پی ایم او سے رائے ملنے کے بعد مغربی مہاراشٹر کے احمدنگر ضلع کے ریلگن سدھی گاؤں میں احتجاج میں اضافہ ہوا۔اسووا نے کہا کہ خواتین سمیت کچھ مظاہرین نے گاؤں میں ایک ٹاورپر چڑھائی کی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے،کچھ گاؤں والوں نے پیرنر وڈگوان راستہ پر ٹریفک جام کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے خواتین اور سینئر شہری سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...