انا ہزارے کا رام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال شروع 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2018, 10:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،23؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تاریخی بدعنوانی مخالف تحریک کے تقریباً سات سال بعد سماجی کارکن انا ہزارے نے مرکز میں لوک پال مقرر کرنے کی اپنی مانگ کو لے کر آج سے غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کی۔وہ رام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں جہاں وہ 2011 میں بھی بیٹھے تھے۔بہرحال امید کی جا رہی ہے کہ اس بار ان کا نشانہ مودی حکومت ہوگی۔یہ ستیہ گرہ شروع ہونے سے پہلے ہی انا نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت اور چہرے کو منچ پر جگہ نہیں ملے گی۔اگر کوئی سیاسی جماعت یا شخص ستیہ گرہ میں شامل ہونا بھی چاہتا ہے، تو اسے منچ کے نیچے عوام کے بیچ میں بیٹھنا ہو گا۔ساتھ ہی انا نے ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے ستیہ گرہ میں شامل ہونے والے لوگوں کے لئے ایک شرط رکھی ہے۔ انا کا کہنا ہے کہ جو بھی انسان ستیہ گرہ میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے ایک حلف نامہ دینا ہو گا۔ وہ حلف نامہ میں لکھ کر دے گا کہ وہ مستقبل میں کسی بھی سیاسی جماعت میں نہیں جائے گا، اپنی پارٹی نہیں بنائے گا۔انا نے کہا ہے کہ اگر ستیہ گرہ میں شامل ہونے والا کوئی بھی انسان اس شرط کو توڑتا ہے تو اس کے خلاف کورٹ میں کیس دائر کیا جائے گا۔انا نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چار ماہ میں 16 خط ستیہ گرہ کی اجازت کے لئے لکھ چکے ہیں۔ تین دن قبل تک انہیں ستیہ گرہ کے لئے اجازت نہیں ملی تھی۔ تین دن پہلے دہلی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ کچھ شرائط کے ساتھ آپ کو ستیہ گرہ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔انا سے وابستہ جانکاروں کی مانیں تو 23 مارچ (آج) صبح انا سب سے پہلے راج گھاٹ جا کر گاندھی جی کی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور اس کے بعد 12.30 بجے سے رام لیلا گراؤنڈ پر ستیہ گرہ کی شروعات کریں گے ۔ اس آندولن کے منچ پر کچھ خاص چہرے کون کون سے ہوں گے، انا نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...