انا ہزارے کا ایک بار پھر بدعنوانی مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان، لوگوں سے شرکت کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2017, 12:22 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ،21؍نومبر( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر بدعنوانی روکنے میں ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے عوامی سطح پر بدعنوانی مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے عوام سے شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں انا ہزارے نے کہا کہ 2011میں شروع کی جانے والی پہلی مہم کے بعد یوپی اے سرکار نے لوک پال بل منظورکیا جسے کمزور کہا جاسکتا ہے۔نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی امیدیں وابستہ تھیں ،لیکن تین سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مودی سرکار نے لوک پال ۔لوک آیکت قانون نافذ نہیں کیا ،نہ ہی بدعنوانی ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے برسراقتدار این ڈی اے حکومت نے لوک پال قانون کی دفعہ 44میں تبدیلی کی ہے ،جس سے وہ مزید کمزور ہوچکا ہے اور ایسی صورتحال میں احتجاج شروع کرنا لازمی ہوچکا ہے۔انا ہزارے نے کہا کہ لوک پال ،لوک آیکت قانون کے نفاد اور سوامی ناتھن کمیشن کی کسانوں کے مسائل پر رپورٹ کے نفاذ اور انتخابی اصلاحات کے لیے احتجاج شروع کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یوٹیوب پر اپنا پیغام نشرکیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...