اناہزارے پھربی جے پی سرکارسے مطمئن،بھوک ہڑتال ختم کی
رالے گن سدھی:5 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے اقتدارمیں زمین آسمان ایک کرنے ولے اناہزارے پانچ دن میں ہی بی جے پی کی یقین دہانی سے مطمئن ہوگئے ہیں اوراپنی ہڑتال ختم کرلی ہے ۔لوک پال کی مانگ کو لے کر سماجی کارکن انا ہزارے کی بھوک ہڑتال منگل کو ختم ہوگئی ہے۔ رالے گن سدھی گاؤں میں انشن پر بیٹھے انا ہزارے سے منگل کو وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر سبھاش بھامرے نے ملاقات کی۔ 31 جنوری سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے اناہزارے سے پہلی بار کسی لیڈر نے ملاقات کی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔فڑنویس نے کہاہے کہ انا ہزارے کے مطالبات پرسنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائے گا۔لوک آیکت قانون سے ملک کو نیا راستہ مل جائے گا۔اس سے چھوٹے شعبوں میں بدعنوانی رکے گی ۔ اس کے بعد انا ہزارے بھوک ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لوک پال سرچ کمیٹی 13 فروری کومیٹنگ کرے گی اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ ایک جوائنٹ کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے، یہ ایک بل تیار کرے گی اور اسے اگلے سیشن میں لایا جائے گا۔