انا بھاگیہ اسکیم کے تحت چاول میں کمی نہ کی جائے: ضمیر احمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th August 2018, 10:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اگست(ایس او نیوز) ریاستی محکمۂ شہری رسد کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو پچھلی سدرامیا حکومت کی طرف سے جس طرح سات کلو چاول مہیا کرائے جارہے تھے اسی طرز پر چاول کی فراہمی برقرار رکھی جائے۔

ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک ضمیر احمد خان نے اپنے محکمے کے افسروں سے کہا ہے کہ کسی بھی وجہ سے بی پی ایل خاندانوں کو دئے جانے والے اناج میں کمی نہ کی جائے۔ افسروں نے وزیر موصوف کو بتایاکہ70لاکھ سے زائد خاندانوں کو اگر ماہانہ دو کلو افزود چاول مہیا کرائے گئے تو اس سے سالانہ ریاست کے خزانے پر چھ سے سات سو کروڑ روپیوں کا بوجھ پڑے گا۔ اس مرحلے میں وزیر موصوف نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ انا بھاگیہ اسکیم ریاستی حکومت کی ایک مقبول اسکیم ہے اس اسکیم کے تحت اناج کی فراہمی میں کمی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکیم کی وجہ سے سرکاری خزانے پر جو بوجھ پڑے گا اس کے لئے متبادل ذرائع کے نشاندہی کرنے حکومت سے گزارش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمۂ مالیات کی طرف سے ابھی کوئی رائے ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے یہ بھی طے کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بی پی ایل راشن کارڈوں کے تحت جوار اور راگی کی فراہمی بھی کی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...