انکولہ بلدیہ پر کس کا قبضہ :آزاد امیدواروں کے بھروسے کانگریس اور بی جےپی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th September 2018, 6:22 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ:8/ستمبر(ایس اؤ نیوز) انکولہ بلدیہ پر قبضہ جمانے کے لئے بی جےپی اور کانگریس کےدرمیان سخت مقابلہ آرائی ہے۔ اقتدار سنبھالنے کے لئے بلدیہ کےکل 23وارڈوں میں سے 10نشستوں پر جیت حاصل کرنےو الی کانگریس کو تین سیٹوں کی ضرورت ہے۔ اسی طرح 8ممبران والی بی جے پی کو رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کا ایک ایک ووٹ حاصل ہے تو اس کو بھی 3 سیٹ چاہئے۔ دونوں پارٹیاں 3ووٹوں کے لئے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، ایسے میںآزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے 5ممبران کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ وہیں گومگو کی حالت میں آزاد امیدوار کسی پارٹی پر بھی اعتماد نہ جتاتے ہوئے ادھرسے ادھر گھومتے رہنے پر خود پارٹیاں حیرت میں ہیں۔

وارڈ نمبر 2سے منتخب ہونےو الی خاتون ممبرتارا سریش نائک بی جے پی اور کانگریس کے لیڈران سے رابطہ  کرنے والی تصاویر سوشیل میڈیا میں وائر ل ہوگئی ہیں۔ ایک تصویر میں رکن اسمبلی روپالی نائک کے ہاتھوں  تارا سریش نائک کی شال پوشی کی زعفرانی تصویر ہے تو دوسری طرف تعلقہ پنچایت کی صدر سجاتا گاؤنکر کے ساتھ تارا سریش نائک  گلے میں پھولوں کا ہار پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ دونوں پارٹیاں آزاد امیدوار تارانائک کی ہمیں حمایت حاصل ہونےکی بات  کہہ رہی ہیں، لیکن ابھی تارا نائک اپنی زبان نہیں کھولی ہے جس کی بنا پر کسی فوٹو پر بھی اعتماد کرنا مشکل ہورہاہے۔

بقیہ آزاد امیدوار وں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے ہمیں ضرورت والے 3ممبران کی حمایت حاصل ہونے کا بی جے پی دعویٰ کر رہی ہےتو دوسری طرف کانگریس بلدیہ پر قبضہ ہمارا ہی کہہ رہی ہے۔ اس درمیان دونوں کشتیوں پر سوار آزاد امیدوار کیا ساحل پہنچیں گے دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

کارواربحری اڈے کی ٹھیکے پر لی گئی گاڑیاں روڈ ٹیکس ادا نہیں کرتیں۔ ریاستی حکومت کاہورہا ہے نقصان

کاروار کے سی برڈ منصوبے سے متعلق سرگرمیوں کے لئے سیکڑوں نجی گاڑیاں ٹھیکے پر لی گئی ہیں جن کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ گاڑی مالکان ان گاڑیوں کا روڈ ٹیکس ادا نہیں کررہے ہیں ، جس کی وجہ سے ریاستی خزانے کوکروڑوں روپوں کا نقصان ہورہا ہے۔اس تعلق سے بحریہ کے مقامی افسران کو محکمہ روڈ ...

بھٹکل سرکاری فرسٹ گریڈ ڈگری کالج میں طلبا کے لئے مفت صحت جانچ کیمپ کا انعقاد؛ کالج لائبریری کا بھی افتتاح

طلبا کی زندگی میں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے مسلسل محنت ، لگن کا اہم رول ہے۔ حوصلہ و ہمت سے اپنی منزل کو پانا آسان ہونے کا رکن اسمبلی سنیل نایک نےخیال ظاہرکیا۔

بھٹکل رکن اسمبلی کےہاتھوں مُٹھلی میں ریلوے اسٹیشن کی طرف جانے والی سڑک کی تعمیرکا سنگ بنیاد

تعلقہ کے مٹھلی گرام پنچایت حدود میں بھٹکل  ریلوے اسٹیشن  سے جوڑنے والی سڑک کی تعمیر کے لئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے پوجا پاٹ کے ساتھ سنگ بنیاد رکھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پندرہ سال کے بعد اب جاکر یہاں نئی سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔

بھٹکل سے کاروار تک تعمیر کی جانےو الی قومی شاہراہ میں کروڑوں روپئے گھپلہ کا الزام : سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل ناگریک ویدیکے کا ڈی سی کے نام میمورنڈم

اترکنڑا ضلع میں بھٹکل سے کاروار تک تعمیر کی جارہی قومی شاہراہ کی تعمیراتی کاموں میں بہت ساری گھپلہ بازی ہوئی ہے ۔ اس تعلق سے سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے بھٹکل ناگریک ویدیکے نے اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت ضلع ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم سونپاہے۔

بھٹکل میونسپالٹی کی عام میٹنگ میں نئی مچھلی مارکیٹ کے لئے دوبارہ نیلامی کا فیصلہ : کئی دیگر مسائل پر بھی بحث

بھٹکل میونسپالٹی میں منعقدہ عام میٹنگ میں پرانی اور نئی مچھلی مارکیٹ  کے مچھلی بیوپاریوں کو لےکر کافی بحث ہوئی ، بعد میں  اس بات کا فیصلہ لیا  گیا کہ اگلے دو دن کے اندرنئی مچھلی مارکٹ   کی نیلامی کا اعلامیہ شائع کرتے ہوئے  ایک ہفتہ کے اندر  بولی کی  کارروائی انجام دی جائے۔