مقتول شوہر کو انصاف نہ ملنے پر رنجیدہ بیوی خود کشی کے ذریعے ہلاک : ڈیتھ نوٹ کو پولس کی تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2017, 7:27 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ:13/ نومبر (ایس اؤنیوز)اسی سال 4اکتوبر کو ہوناور کے پرمیلا وائنس میں قتل ہوئے سرسی ڈپو کے کے ایس آر ٹی سی ڈرائیور منجوناتھ کی بیوی شانتا منجوناتھ نایک (39)نے شوہر کی ہلاکت کا غم نہ سہتے ہوئے خودکشی کے ذریعے ہلاک ہونے کا واقعہ انکولہ تعلقہ کے موگٹا دیہات میں پیش آیاہے۔ پولس نے جائے وقوع پائے گئے ڈیتھ نوٹ کو ضبط کرلیا ہے۔

کاروار کے چتاکول سے کی باشندہ شانتا منجوناتھ نایک ہوناور کے سینٹ اگنیشیس اسپتال میں بطور نرس خدمات انجام دے رہی تھیں۔شانتا نے 4 سال پہلے موگٹا کے منجوناتھ نایک کے پیار میں گرفتار ہوکر شادی رچائی تھی۔ اولاد نہ ہونےسے شانتا پہلے ہی ذہنی دباؤ کا شکار تھیں ایسے میں شوہر کے قتل سے مزید رنجیدہ ہوگئی۔ اپنے مقتول شوہر سے انصاف کا مطالبہ لے کر ہوناور میں پریس کانفرنس کے ذریعے پوری سچائی کو بیان کیا تھا اور بتایا تھا کہ قتل کو انجام دینے والے ملزمان اور افسران کی ملی بھگت سے قتل سے بچنے کی سازش رچے ہوئے ہیں۔ بھری پریس کانفرنس میں شانتا نے کہا تھا کہ اگر اس کے شوہر کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو وہ خودکشی کی دھمکی بھی دی تھی۔ اس دوران قاتل گرفتار ہوئے بغیر اپنی طاقت کا بھرپور مظاہر ہ کیا تھا۔ اپنے شوہر کے ساتھ انصاف نہیں ہونے کے شبہ میں اپنی ہی اوڑھنی کے ذریعے خود کشی کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ڈی وائی ایس پی پرمود راؤ این ٹی ، سی پی آئی بسپا بُرلی سمیت پولس افسران نے جائے واردات کا معائنہ کرنےکے بعد جانچ کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔