ساحلی علاقوں میں چوری ، ڈکیتی کے معاملات میں ملوث بھٹکل کے 2 ملزم گرفتار،ایک فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th September 2017, 8:08 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ:19/ستمبر (ایس اؤنیوز)ساحلی علاقوں کے مختلف مقاما ت پرہوئے چوری ،ڈکیتی معاملات میں پولس نے دو ملزموں کو گرفتارکرتے ہوئے اہم جانکاری حاصل کرنےکے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

ملزمان کی شناخت بھٹکل آزاد نگر کے سمیر خان عرف سلمان ابن نذیر احمد خان (20) اور ہوناور ،کاسرگوڈ ٹونکا کے محمد عنایت احمد منیگار (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔معاملے میں بھٹکل کے اور ایک مفرور ملزم تنویر عرف تنو کی گرفتاری کے لئے پولس نے جال بچھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بھٹکل، ہوناور کے نوجوانوں کا ایک گروہ ضلع بھر میں چوری ، ڈکیتی کی سازش رچی تھی ، سمیر خان، محمد عنایت اور تنویر وغیرہ بھٹکل سے ایک بائک کو اڑا لے کر ہوناور پہنچ کر چوری کا منصوبہ تشکیل دیا۔ تینوں ملزم ہوناور کے رتنا لاڈج میں قیام کرتے ہوئے 11ستمبر کی رات کمٹہ ، ہوناور، گوکرن وغیرہ گھوم کر کن کن دکانوں،مندروں کی چوری کی جاسکتی ہے اس کا پلان بنایا۔ 12ستمبر کی رات ہوناور کے ایک دکان اور مندر کا قفل توڑ کر چوری کرنے کے دوران پولس کو دیکھتے ہی بائک وہیں چھوڑکر بھاگ گئے۔ رات لاڈج میں گزاری۔13ستمبر کی رات ہوناور کے بندر پر کھڑی ایک بائک اٹھا کر چور گوکرن کے شیو پرساد لاڈ ج میں قیام کیا۔یہاں دیر رات لاڈج سے باہر نکلے چور کمٹہ تعلقہ کے دونڈکولی ، مرجان ، ہیرے گتی مندر ، دکانوں میں چوری کرنے کے بعد 14ستمبر کی صبح لاڈج پہنچے ۔

تینوں کی مشکوک حرکات کو دیکھتے ہوئے شیو پرساد لاڈج والوں نے ان کی کڑی نگرانی کررہے تھے، چوروں کو جیسے ہی اس کی بھنک لگی وہاں سے فرار ہوگئے۔ کمٹہ لوٹ کر ملزموںنے رام کمفارٹ لاڈج میں روم لے کرٹرین کے ذریعے رتناگری جانے کابہانہ کرتے ہوئے رات 11بجے نکل گئے۔ تینوں ملزموں میں سے تنویر بھٹکل لوٹاتو سمیر اور محمد انکولہ کارخ کیا۔ بھودی مندر، ایم ٹی آر، ونایک دیسائی کی دکان، مہاستی اور ناگ دیوی مندر سمیت مختلف مقامات پر چوری کرنے کے بعد قومی شاہراہ سے متصل بیلکیری کراس پر دکان کی چوری کرنے کے دوران مقامی عوام کو کچھ شک ہواتو انہیں پیچھا کرکے پکڑنے کے بعد پولس کے حوالے کیا ہے۔

ملزمان سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے پولس نے تمام جانکاری حاصل کرنے کے بعد چوری کردہ اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ اور کئی چوری معاملات میں ملوث ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ پی ایس آئی ،اومکارپا ایچ، اے ایس آئی شیش گری نائک سمیت پولس عملہ کارروائی میں شریک تھا۔

بھٹکل کی ہنگامہ خیزی کو دیکھتے ہوئے ضلع کے انکولہ ، کمٹہ ، ہوناور کی پولس کو بھٹکل میں حفاظتی انتظامات کے لئے بلابھیجاگیاتھا، چوروں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پلان بنا کر کئی ایک مقامات پر چوری کرنے کی بات پولس پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلی ہے۔ مفرور تنویر کی گرفتاری کے بعد مزید جانکاری حاصل ہونے کی پولس ذرائع نے خبردی ہے۔ ملزمان سے 3بائک ضبط کی گئی ہیں۔ انکولہ ، کمٹہ ، ہوناور، بھٹکل پولس تھانوں میں اس تعلق سے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی