انکولہ کے مندر میں چوری کرنے والے2 ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th March 2019, 11:57 AM | ساحلی خبریں |

انکولہ13؍مارچ (ایس او نیوز) انکولہ تعلقہ کے کنچی باگیلو نامی علاقے کے ایک مندر کی ہُنڈی سے رات کے وقت رقم چرانے والے ملزمین کو عوام نے دھر لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمین کے نام ہبلی کے سنتوش منجو ناتھ بستی (30سال) اور باہوبلی بستی بتائے جاتے ہیں جو رات کے وقت دھارواڑ سے نندنی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی میں بطور ڈرائیور اور کلینر ملازمت کیا کرتے ہیں۔ یہ لوگ آدھی رات کوجب دودھ سپلائی کرنے کے لئے آتے تھے تو سنسان علاقے میں واقع مندر سے رقم چرالیا کرتے تھے۔مقامی عوام کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے 73پر واقع اس مندر میں پچھلے کچھ دنوں سے بار بار چوری کی واردات پیش آرہی تھی۔ پھر مندر کے منتظمین نے یہاں سی سی کیمرہ لگادیا۔ تب گاڑی میں کچھ لوگوں کے آنے اور ہُنڈی سے رقم چراکر لے جانے کا منظر کیمرے میں قید ہوگیا۔ اس کے بعد کچھ مقامی افراد نے رات کے وقت چھپ کر اس مندر کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا اور جب یہ دونوں ملزمین دوبارہ چوری کرنے کے لئے مندر میں داخل ہوئے تو انہیں پکڑ کرانکولہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ملزمین کوا پنی تحویل میں لیتے ہوئے انکولہ پولیس نے کیس داخل کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔